سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 315 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 315

سيرة النبي الله 315 جلد 2 وو رسول کریم علیہ کی پر حکمت تبلیغ کا نتیجہ حضرت مصلح موعود 6 مئی 1927ء کے خطبہ جمعہ میں فرماتے ہیں :۔رسول کریم ﷺ کے خلاف جس قدر مظالم بڑھتے گئے آپ تبلیغ پر زیادہ زور دیتے گئے۔اسی طرح اب مسلمانوں کو بھی اس پر زور دینا چاہئے۔دیکھو خود رسول کریم علیہ کو دشمنوں نے کس قدر تکالیف دیں۔آپ کے آدمی مارے گئے۔کیسے کیسے عالی شان صحابہ اور مخلص صحابیات قتل کی گئیں مگر رسول کریم ﷺ نے اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں دیا۔جب صحابہ اور صحابیات کو مارا گیا رسول کریم ﷺے بھی یہی کر سکتے تھے جواب مسلمان کر رہے ہیں مگر آپ نے یہ نہیں کیا بلکہ تبلیغ پر اور زیادہ زور دیا اور اتنا زور دیا کہ وہ جو آپ کو پتھر مارنے والے تھے وہ آپ کے دست راست بن گئے اور تبلیغ کے کام میں ہاتھ بٹانے والے ہو گئے۔“ (الفضل 13 مئی 1927ء) 66