سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 139
سيرة النبي عالم 139 جلد 2 خدائی صفات کے کامل مظہر پر برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ ویلز دسمبر 1921ء میں ہندوستان کے دورے آئے۔حضرت مصلح موعود نے ان کی ہندوستان آمد کے موقع پر تحفہ شہزادہ ویلز کے م سے ایک کتاب تصنیف فرما کر ان کو بھجوائی۔اس کتاب میں بائبل کے حوالہ جات سے آنحضرت ﷺ کو خدائی صفات کا کامل مظہر ثابت کرتے ہوئے آپ تحریر فرماتے ہیں :۔دوسری غرض ان کی آمد کی جیسا کہ وہ خود فرماتے ہیں یہ تھی کہ خدا کی بادشاہت کی منادی کریں جیسا کہ لکھا ہے کہ مسیح نے اپنے دعویٰ کی ابتدا ہی سے یہ منادی کرنی اور یہ کہنا شروع کیا کہ تو بہ کرو کیونکہ آسمان کی بادشاہت نزدیک آئی 1۔66 اور آخر زمانہ میں بھی وہ یہی کہتا رہا کیونکہ جب اس نے حواریوں کو تبلیغ کا کام سپرد کیا تو تب بھی ان کو یہی ہدایت دی کہ چلتے ہوئے منادی کرو اور کہو کہ آسمان کی بادشاہت نزدیک آئی 2۔“ اور جیسا کہ لوقا کی روایت کے مطابق یہ کہا کہ ان سے کہو کہ خدا کی بادشاہت تمہارے نزدیک آئی 3۔“ خدا کی بادشاہت سے مراد مسیح علیہ السلام کی آمد نہیں ہوسکتی کیونکہ وہ اپنی عمر بھر اس پر زور دیتے رہے کہ ان کی آمد ایسی ہے جیسے بیٹے کی آمد اور خدا کی آمد اُس وقت ہوگی جب لوگ ان کو پھانسی دے دیں گے۔چنانچہ وہ اس واقعہ کو تمثیل میں یوں بیان