سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 1 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 1

سيرة النبي الله 1 جلد 2 بِسمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ صلى الله رسول کریم علیہ اور اصلاح معاشرہ حضرت مصلح موعود نے تشحید الاذہان اکتوبر 1919ء میں فضیلت الاسلام علیٰ صلى الله صلى الله دین الاقوام کے نام سے ایک مضمون رقم فرمایا۔اس میں آپ نے رسول کریم ہے کے ذریعہ معاشرہ میں ہونے والی اصلاحات و تعمیرات کا بایں الفاظ تذکرہ فرمایا :۔درخت اپنے پھلوں سے پہچانا جاتا ہے۔یہ ایک ایسی صداقت ہے جس کو ہر عقلمند تسلیم کرے گا۔اسی اصل کے ماتحت ہم دیکھتے ہیں کہ اسلام کو لانے والے ہمارے آنحضرت محمد ﷺہے ہیں۔آپ نے جو کام کیا، آپ نے جو درخت لگا یا اس کے نتائج اور اس کے پھل کیسے ہیں۔اگر اس کے پھل شیریں اور نہایت خوش ذائقہ ہوئے تب ہم تسلیم کر لیں گے کہ یہ درخت واقعی آسمانی ہے۔لیکن اگر یہ نہ ہوا تو ہم مان لیں گے کہ یہ اصل کے مطابق پورا نہ اترا۔اس کے لئے ہمیں دو باتیں سوچنی چاہئیں۔اول آنحضرت ﷺ نے دنیا میں ظاہری کیا کیا تغیر کیا، مذہب میں کیا اصلاح کی ، تمدن میں کیا کی ، رسوم و عادات میں کیا کی، اخلاق میں کیا کی۔دوسرے یہ کہ وہ مقصد اصلی یعنی خدا کو پالینا ، اس میں کہاں تک کامیابی ہوئی۔اب اس کے لئے کسی قدر تفصیل کی ضرورت ہے۔عرب کی حالت قبل از اسلام میں نے بتایا ہے کہ ہمیں اصولی طور پر دیکھنا چاہئے کہ آنحضرت ﷺ نے دنیا میں