سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 133 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 133

سيرة النبي ع 133 جلد 2 علوم سے ہی تجلی ہوگی کیونکہ خدا فعل پر نتیجہ مرتب کرتا ہے۔صبح کی نماز کے فعل پر صبح کی صلى الله رؤیت اور عصر کی نماز کے فعل پر پچھلے پہر کی رؤیت ہوگی۔اسی وجہ سے رسول کریم نے نے فرمایا ہے کہ صبح اور عصر کی نمازوں کی خوب پابندی کرو۔اس کے یہ معنی نہیں کہ چونکہ رسول کریم ﷺ نے ان نمازوں کا خاص حکم دیا ہے اس لئے باقی چھوڑی بھی جاسکتی ہیں۔ان نمازوں کے متعلق تاکید کرنے سے صرف یہ مراد ہے کہ چونکہ ان دونوں اوقات میں انسان کے پچھلے اعمال پیش کئے جاتے ہیں اس لئے ان اوقات کی نماز کو باجماعت ادا کرنے کے لئے خاص تعہد کرنا چاہئے ورنہ یہ مراد نہیں کہ دوسری نمازوں کی (ہستی باری تعالیٰ صفحہ 173 ) اہمیت کم ہے۔“ 1: بخارى كتاب مواقيت الصلوة باب فضل صلاة العصر صفحه 93 حدیث نمبر 553 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية