سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 131 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 131

سيرة النبي عمال 131 جلد 2 شکل دی تھی کیا اب تم اس کو درست کرنے لگے ہو؟ گویا تعریضاً فرمایا کہ اس طرح مار کر ایک بے کس آدمی کی شکل بگاڑ دینے کے یہ معنی ہوں گے کہ خدا تعالیٰ سے تو اس کی شکل کے بنانے میں غلطی ہو گئی تھی اب تم اس غلطی کی اصلاح کرنے لگے ہو۔اس صورت میں یہ زجر کا کلام ہے اور اس کے ہرگز یہ معنی نہیں کہ خدا کی کوئی صورت اور شکل ہے جس پر اس نے انسان کو پیدا کیا ہے۔“ ہستی باری تعالیٰ صفحہ 96 تا 98) 1: مسند احمد بن حنبل مترجم جلد 4 صفحہ 80 حدیث نمبر 7414 مطبوعہ لٹل سٹار پرنٹرز لاہور 2: البقرة:32 3:ابو داؤد كتاب الحدود باب في ضرب الوجه في الحد صفحہ 634 حدیث نمبر 4493 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الأولى