سیرت النبی ﷺ (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 105 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد دوم) — Page 105

سيرة النبي عمال 105 جلد 2 ہوسکتا ہے۔اسی وجہ سے میں نے کہا ہے کہ جو کچھ آپ فرما رہے ہیں درست ہے۔یہ صلى الله سن کر رسول کریم ﷺ نے اس صحابی کے متعلق فرمایا اس کا ایسا ایمان ہے کہ جہاں دو آدمیوں کی شہادت کی ضرورت ہو وہاں اس ایک کی ہی کافی سمجھی جائے 4۔ان لوگوں کے دلوں میں رسول کریم علیہ کی صداقت کیوں اس طرح گڑ گئی تھی اور کیوں ان کے دل میں کوئی شک و شبہ نہیں پیدا ہوتا تھا ؟ اس کی وجہ یہی ہے کہ انہیں رسول کریم علیہ کی صداقت کے دلائل معلوم ہو گئے تھے۔“ (الفضل 30 مئی 1921 ء) 66 1: بخاری کتاب فضائل اصحاب النبى الله باب مناقب عمر بن الخطاب صفحہ 620 حدیث نمبر 3689 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية 2: السيرة الحلبية جلد 1 صفحہ 448 449 مطبوعہ بیروت 2012 ء الطبعة الاولى 3: يونس: 17 4: ابوداؤد كتاب القضاء باب اذا علم الحاكم صدق شهادة الواحد صفحہ 518 حدیث نمبر 3607 مطبوعہ ریاض 1999 ، الطبعة الاولى