سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 449 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 449

سيرة النبي ع 449 جلد 1 حیرت سے فرماتے ہیں کہ الہی ! انہوں نے ایسے قرآن کو چھوڑ دیا۔دھیلے دمڑی کی چیز کو تو کوئی چھوڑتا نہیں لیکن ایسے قرآن کو جس کے مقابلہ میں ساری دنیا کا مال و متاع بھی کچھ حقیقت نہیں رکھتا چھوڑ دیا گیا۔دیکھو اپنے آپ کو اس کیلئے تیار نہ کرو کہ رسول کریم ہے جس قوم کے متعلق یہ درد اور حیرت سے پر فقرہ فرمائیں گے اس میں تم میں سے بھی کوئی شامل ہو۔قرآن کریم کی خوبیاں اور برکات ایسی عظیم الشان اور بے نظیر ہیں کہ کوئی عزت اس کے جاننے سے بڑھ کر نہیں ہے۔پس اس کے جاننے اور سمجھنے کیلئے جلدی دوڑو کہ یہ کوئی معمولی انعام نہیں۔اگر تمہیں اپنے پیاروں ، عزیزوں ، جائیدادوں وغیرہ کو قربان کر کے بھی یہ حاصل ہو جائے تو سمجھ لو کہ تمہارا ایک پیسہ بلکہ ایک دمڑی بھی خرچ نہیں ہوئی۔“ (حقیقۃ الرؤیا صفحہ 39 ، 40 مطبوعہ روز بازار الیکٹرک ہال بازار امرتسر 1918ء) 1: الفرقان: 31