سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 418
سيرة النبي علي 418 جلد 1 صلى الله رسول کریم ع کا طرز کلام حضرت مصلح موعود نے 28 دسمبر 1916 ء کو جلسہ سالانہ کے موقع پر ذکر الہی کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے فرمایا:۔ایک دفعہ ابو ہریرۃ جلدی جلدی اور زور زور سے حدیث بیان کر رہے تھے کہ حضرت عائشہؓ نے کہا یہ کون ہے اور کیا کر رہا ہے؟ انہوں نے اپنا نام بتایا اور کہا کہ میں آنحضرت ﷺ کی احادیث سنا رہا ہوں۔انہوں نے کہا کیا رسول اللہ ﷺ بھی اسی طرح کلام کیا کرتے تھے؟ یہ سن کر وہ خاموش ہو گئے 1۔غرض رسول کریم ﷺ کی یہ سنت ہے کہ آپ نہ صرف قراءت میں بلکہ عام وعظ ونصیحت میں بھی آہستگی سے کام لیتے تھے۔پس توجہ قائم رکھنے کے لئے آپ لوگ بھی اس حکم اور سنت پر عمل کریں اس طرح توجہ بڑی عمدگی سے قائم رہے گی۔کیونکہ یہ گڑ بڑ نہ رہے گی کہ زبان پر کچھ اور ( ذکر الہی صفحه 135 ) 66 ہے اور دل میں کچھ اور “ صلى 1: بخاری کتاب المناقب باب صفة النبى عال لال لاله صفحه 598 حدیث نمبر 3568 مطبوعہ ریاض 1999 الطبعة الثانية