سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 390 of 535

سیرت النبی ﷺ (جلد اوّل) — Page 390

سيرة النبي علي 390 جلد 1 صلى الله رسول کریم ع کے صحبت یافتہ انوار خلافت ( فرمودہ دسمبر 1915ء) میں حضرت مصلح موعود رسول کریم علی کے صحبت یافتوں کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں:۔صلى الله صلى الله ایک دفعہ رسول کریم ﷺہ تقریر فرمارہے تھے۔آپ نے لوگوں کو فرمایا کہ بیٹھ جاؤ۔عبد اللہ بن مسعودؓ ایک گلی میں چلے آرہے تھے۔آپ کی آواز انہوں نے وہاں ہی سنی اور وہیں بیٹھ گئے۔کسی نے پوچھا آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں وہاں رسول کریم ے کی تقریر ہورہی ہے وہاں کیوں نہیں جاتے؟ انہوں نے کہا میرے کان میں رسول کریم ﷺ کی آواز آئی ہے کہ بیٹھ جاؤ پس میں یہیں بیٹھ گیا 1۔پھر ان کے سامنے یہ نظارہ نہ ہوگا کہ آنحضرت ﷺ کی مجلس میں تین شخص آئے ایک کو آگے جگہ مل گئی وہ وہاں جا کر بیٹھ گیا، دوسرے کو آگے جگہ نہ ملی وہ جہاں کھڑا تھا وہیں بیٹھ گیا، تیسرے نے خیال کیا کہ یہاں آواز تو آتی نہیں پھر ٹھہرنے سے کیا فائدہ وہ واپس چلا گیا۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا خدا تعالیٰ نے مجھے خبر دی ہے کہ ایک نے تمہاری مجلس میں قرب حاصل کرنے کے لئے کوشش اور محنت کی اور آگے ہو کر بیٹھ گیا خدا تعالیٰ نے بھی اسے قریب کیا۔ایک اور آیا اس نے کہا اب مجلس میں آ گیا ہوں اگر اچھی جگہ نہیں ملی تو نہ سہی و ہیں بیٹھ گیا اور اس نے واپس جانا مناسب نہ سمجھا خدا نے بھی اس سے چشم پوشی کی۔ایک اور آیا اسے جگہ نہ ملی اور وہ واپس پھر گیا خدا تعالیٰ نے بھی اس سے منہ پھیر لیا 2۔اس قسم کی باتیں نبیوں کی ہی صحبت میں رہ کر حاصل ہو سکتی ہیں۔(انوار خلافت صفحہ 111،110) 1: ابوداؤد كتاب الصلوة باب الامام يكلم الرجل فى خطبته صفحه 165 حدیث نمبر 1091