سیرت النبی ؐ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 244 of 266

سیرت النبی ؐ — Page 244

فَيَكْتُبُ مِنَ الْإِنْجِيلِ بِالْعِبْرَانِيَةِ مَا شَاءَ اللَّهَ أَنْ يَكْتُبَ، وَكَانَ شَيْخًا كَبِيرًا قَدْ عَمِيَ - فَقَالَتْ لَهُ خَدِيجَةُ يَا ابْنَ عَمَّ اسْمَعْ مِنَ ابْنِ أَخِيكَ۔فَقَالَ لَهُ وَرَقَةً يَا ابْنَ أَخِي مَاذَا تَرَى فَأَخْبَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَبَرَ مَا رَأَى۔فَقَالَ لَهُ وَرَقَةً هَذَا النَّامُوسُ الَّذِي نَزَّلَ اللَّهَ عَلَى مُوسَى يَا لَيْتَنِي فِيهَا جَذَعًا، لَيْتَنِي أَكُونَ حَيًّا إِذْ يُخْرِجَكَ قَوْمَكَ۔فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَوَمَخْرِجِيَ هُمْ۔قَالَ نَعَمْ، لَمْ يَأْتِ رَجُلٌ قَطُّ بِمِثْلِ مَا جِئْتَ بِهِ إِلأَعُودِيَ، وَإِنْ يُدْرِكْنِي يَوْمَكَ أَنْصَرَكَ نَصْرًا مُؤَزَرًا۔ثُمَّ لَمْ يَنْشَبْ وَرَقَةً أَنْ تُوَفِّيَ وَفَتَرَ الْوَحْى۔( بخاری باب كيف كان بدء لو حى الى رسول الله الم) حضرت عائشہ فرماتی ہیں کہ شروع شروع میں رسول کریم صلی یا یہ تم کو سچی خوا ہمیں آنی شروع ہوئی تھیں۔آپ جو خواب دیکھتے وہ اپنے وقت پر اس طرح ظاہر پوری ہوتی جیسے پو پھوٹتی ہے۔اس کے بعد آپ کے دل میں علیحدگی کی محبت ڈالی گئی پس آپ غار حراء میں جا کر علیحدہ بیٹھا کرتے تھے اور کچھ راتیں رہ کر وہاں عبادت کیا کرتے تھے (ایک خدا کی۔کیونکہ نبوت سے پہلے بھی آپ نے کبھی شرک نہیں کیا) اور پھر گھر کی طرف واپس تشریف لاتے تھے اور پھر اس کام کے لئے کھانا وغیرہ لے جاتے یہاں تک کہ آپ کے پاس حق آ گیا ( یعنی وحی نازل ہوئی ) اور آپ اس وقت غار حراء میں ہی تھے آپ کے پاس ایک فرشتہ آیا اور اس نے کہا کہ پڑھ ! آپ نے جواباً فرمایا کہ میں تو پڑھنا نہیں جانتا۔آپ فرماتے تھے کہ اس پر فرشتہ نے مجھے پکڑ لیا اور اپنے ساتھ چمٹا لیا اور اس قدر بھینچا کہ طاقت برداشت نہ رہی پھر مجھے چھوڑ دیا اور کہا کہ پڑھ! میں نے کہا کہ میں تو پڑھنا نہیں جانتا اس پر اس نے پھر مجھے پکڑا اور اپنے ساتھ چمٹا کر زور سے بھینچا حتی کہ طاقت برداشت نہ رہی پھر اس نے مجھے چھوڑ دیا اور کہا کہ پڑھ! یہ آیات لے کر ( یعنی یاد کر کے رسول کریم صلی است واپس تشریف لے آئے اور 244