سیرت النبی ؐ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 6 of 266

سیرت النبی ؐ — Page 6

نہ بھولتے بلکہ خدا کا نام لے کر کھانا شروع کرتے اور دائیں ہاتھ سے کھاتے اور اپنے آگے سے کھاتے اور جب کھا چکتے تو فرماتے کہ الْحَمْدُ للهِ كَثِيرًا طَيْبًا مُبَارَكًا غَيْرَ مَكْفِيَ وَلَا مَوَذَعٍ وَلَا مُسْتَغْنِى عَنْهُ رَبَّنَا ( بخاری کتاب الاطعمه باب ما يقول اذا فرغ من طعامه ) سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں۔بہت بہت تعریفیں پاک تعریفیں۔برکت والی تعریفیں۔ایسی تعریفیں کہ جو ایک دفعہ پر بس کرنے والی نہ ہوں۔جو چھوڑی نہ جاویں۔جن کی ہمیشہ عادت رہے اے ہمارے رب یعنی مولا تیرا شکر تو میں بہت بہت کرتا ہوں پر تو بھی مجھ پر رحم کر اور آج کے انعام پر ہی بس نہ ہو جائے بلکہ تو ہمیشہ مجھ پر انعام کرتا رہ اور میں ہمیشہ تیرا شکر کرتار ہوں۔اس دعا پر غور کرو اور دیکھو کہ کھانا کھاتے وقت آپ کے دل میں کیا جوش موجزن ہوں گے اور کیا کیا شکر کا دریا پھوٹ کر بہہ رہا ہوگا۔پھر اس پر بھی غور کرو کہ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أسْوَةٌ حَسَنة " یعنی تمہارے لئے رسول کریم صلی ی ی یتیم ایک بہتر سے بہتر نمونہ ہے جس کی تمہیں پیروی کرنی چاہئے۔60