سیرت المہدی (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 193 of 438

سیرت المہدی (جلد دوم) — Page 193

سیرت المہدی 193 حصہ پنجم جا کر حضرت صاحب کی خدمت میں اسی طرح کہہ دیا۔آپ نے فرمایا۔”اچھا! اگلے سال معاملہ لے لینا۔اس وقت رحم کرو۔چنانچہ اگلے سال اس قدر فصل ہوئی کہ دونوں معاملے ادا ہو گئے۔آپ غرباء پر بہت رحم فرمایا کرتے تھے۔1294 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ حضور علیہ السلام اپنے قدیمی مکان کے دروازہ کے آگے کوچہ میں جو جناب مرزا غلام قادر صاحب مرحوم کے گھر کو نکل جاتا ہے بیٹھے ہوئے تھے اور شیخ غلام مصطفے و شیخ غلام محمد ( یہ نوجوان تھے ) جو بٹالہ کے رہنے والے تھے موجود تھے۔ان سے گفتگو کرتے ہوئے حضور علیہ السلام نے فرمایا کہ رسول کریم کے وقت تو قرآن کریم کے متن یعنی مفصل حصہ کی توضیح ہوئی ہے اور دوسرے حصہ مجمل یعنی مقطعات کی توضیح ہمارے زمانہ میں ہوگی ( یعنی حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں ) 1295 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔میاں خیر الدین صاحب سیکھوانی نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ جن دنوں مولوی کرم دین والے مقدمات چل رہے تھے ایک روز حضور یکہ پر گورداسپور سے قادیان روانہ ہوئے۔ہم تینوں بھائی یعنی میاں جمال الدین ومیاں امام الدین صاحب اور خاکسار راقم یکہ کے ساتھ کبھی بھاگ کر اور کبھی تیز قدمی سے چل کر قادیان پہنچ گئے۔اس روز کھانا ہم نے مسجد مبارک میں ہی کھایا اور حضور نے براہ شفقت بعض اشیاء خوردنی خاص طور پر اندر سے ہمارے لئے خادمہ کے ہاتھ ارسال فرمائیں۔الحمد للہ علی ذالک 1296 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔اہلیہ صاحبہ عبد العزیز صاحب سابق پٹواری سیکھواں نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے۔میں اپنے گاؤں او جلہ میں تھی اور وہ دن طاعون کے تھے۔مجھ کو بخار ہو گیا اور کچھ آثار کلٹی کے بھی نمودار ہو گئے۔وہاں سے حضور کی خدمت میں عریضہ تحریر کر کے مفصل حال کی اطلاع دی۔حضور علیہ السلام نے جواب تحریر فرمایا کہ ”میں انشاء اللہ دعا کرونگا۔مکان کو بدل دینا چاہئے۔چنانچہ مکان بدلا گیا۔خداوند کریم نے ہر ایک طرح سے محفوظ رکھا۔1297 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔اہلیہ صاحبہ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب مرحوم نے بواسطہ