سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 775 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 775

سیرت المہدی 775 حصہ سوم ہے۔لیکن اگر کوئی تکیہ بالحاف بالکل نیا ہو اور اس میں کوئی گرد نہ ہوتو پھر اس سے تیم جائز نہ ہوگا۔879 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میرمحمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد میں آپ کی لڑکی عصمت ہی صرف ایسی تھی جو قادیان سے باہر پیدا ہوئی اور باہر ہی فوت ہوئی۔اس کی پیدائش انبالہ چھاؤنی کی تھی اور فوت لدھیانہ میں ہوئی۔اُسے ہیضہ ہوا تھا۔اس لڑکی کو شربت پینے کی عادت پڑ گئی تھی۔یعنی وہ شربت کو پسند کرتی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس کے لئے شربت کی بوتل ہمیشہ اپنے پاس رکھا کرتے تھے۔رات کو وہ اٹھا کرتی تو کہتی ابا شربت پینا۔آپ فوراً اٹھکر شربت بنا کر اسے پلا دیا کرتے تھے۔ایک روز لدھیانہ میں اس نے اسی طرح رات کو اُٹھکر شربت ما نگا۔حضرت صاحب نے اُسے شربت کی جگہ غلطی سے چنبیلی کا تیل پلا دیا۔جس کی بوتل اتفاقأشربت کی بوتل کے پاس ہی پڑی تھی۔لڑکی بھی وہ شربت پی کر سو رہی۔صبح جب تیل کم اور گلاس چکنا دیکھا تو معلوم ہوا کہ یہ غلطی ہوگئی ہے مگر خدا کے فضل سے نقصان نہیں ہوا۔نیز میر صاحب نے بیان کیا کہ لڑکی کے فوت ہونے کے بعد حضرت صاحب بمعہ ام المؤمنین وغیرھا لدھیانہ سے ایک ہفتہ کے لئے امرتسر تشریف لے گئے تھے۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ عصمت ہماری والدہ کی اولاد میں سب سے بڑی تھی اور وہ ۱۸۸۶ء میں پیدا ہوئی تھی اور ۱۸۹۱ء میں فوت ہوئی۔880 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمداسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ ا یکدفعہ اس جگہ جہاں اب نواب صاحب کے شہر والے مکان کا دروازہ ہے اور فخر الدین ملتانی کی دکان ہوتی تھی۔کچھ زمین خالی پڑی تھی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے یہاں ایک کچا مکان تعمیر کرنا چاہا۔جب راج مزدور لگے تو مرزا امام الدین مع اپنے رفیقوں کے آگیا اور گالی گلوچ اور فساد پر آمادہ ہو گیا۔حضرت صاحب کو اطلاع ملی تو آپ نے فرمایا کہ تعمیر بند کردو اور فساد نہ کرو۔چنانچہ وہ زمین یونہی پڑی رہی۔کچھ مدت بعد جب مرزا امام الدین و مرزا نظام الدین ایک مقدمہ پر بٹالہ یا گورداسپور گئے ہوئے تھے تو تمام مہمانوں ، ملازموں اور مدرسہ کے لڑکوں نے مل کر مزدوروں کی طرح سامانِ عمارت لا کر اور گارا وغیرہ تیار کر کے اس مکان کو دن بھر میں تیار کر دیا۔جب عمالیق واپس آئے۔تو سر پکڑ کر رہ گئے مگر پھر کیا کر سکتے تھے کیونکہ جگہ تو