سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 737 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 737

سیرت المہدی 737 حصہ سوم وقت معلوم نہیں ہوتے۔لیکن جو اپنی قرابت کے لوگ ہیں۔ان کا سب حال معلوم ہوتا ہے۔اس لئے میری دانست میں آپ کی طرف سے نفرت کی وجہ بجز اس کے کوئی نہیں ہوسکتی کہ یہ بات ثابت ہو جائے کہ بشیر الدین کی لڑکی دراصل بدشکل ہے یا کانی یعنی یک چشم ہے یا کوئی ایسی اور بدصورتی ہے جس سے وہ نفرت کے لائق ہے لیکن بجز اس کے کوئی عذر صحیح نہیں ہے۔یہ تو ظاہر ہے کہ لڑکیوں کے اپنے والدین کے گھر میں اور اخلاق ہوتے ہیں اور جب شوہر کے گھر آتی ہیں تو پھر ایک دوسری دُنیا ان کی شروع ہوتی ہے۔ماسوا اس کے شریعت اسلامی میں حکم ہے کہ عورتوں کی عزت کرو اور ان کی بد اخلاقی پر صبر کرو اور جب تک ایک عورت پاک دامن اور خاوند کی اطاعت کرنے والی ہو۔تب تک اس کے حالات میں بہت نکتہ چینی نہ کرو۔کیونکہ عورتیں پیدائش میں مردوں کی نسبت کمزور ہیں۔یہی طریق ہمارے نبی صلے اللہ علیہ وسلم کا تھا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں کی بد اخلاقی برداشت کرتے تھے۔اور فرمایا کرتے تھے کہ جو شخص یہ چاہتا ہے کہ اپنی عورت کو تیر کی طرح سیدھی کر دے وہ غلطی پر ہے۔عورتوں کی فطرت میں ایک کبھی ہے۔وہ کسی صورت سے دُور نہیں ہو سکتی۔رہی یہ بات کہ سید بشیر الدین نے بڑی بداخلاقی دیکھلائی ہے۔اس کا یہ جواب ہے کہ جو لوگ لڑکی دیتے ہیں۔ان کی بداخلاقی قابل افسوس نہیں۔جب سے دُنیا پیدا ہوئی ہے ہمیشہ سے یہی دستور چلا آتا ہے کہ لڑکی والوں کی طرف سے اوائل میں کچھ بد اخلاقی اور کشیدگی ہوتی ہے اور وہ اس بات میں بچے ہوتے ہیں کہ وہ اپنی جگر گوشہ لڑکی کو جو ناز و نعمت میں پرورش پائی ہوتی ہے۔ایک ایسے آدمی کو دیتے ہیں۔جس کے اخلاق معلوم نہیں۔اور وہ اس بات میں بھی بچے ہوتے ہیں کہ وہ لڑکی کو بہت سوچ اور سمجھ کے بعد دیں۔کیونکہ وہ ان کی پیاری اولاد ہے اور اولاد کے بارہ میں ہر ایک کو ایسا ہی کرنا پڑتا ہے اور جب تم نے شادی کی اور کوئی لڑکی پیدا ہوئی۔تو تم بھی ایسا ہی کرو گے۔لڑکی والوں کی ایسی باتیں افسوس کے لائق نہیں ہوا کرتیں۔ہاں جب تمہارا نکاح ہو جائے گا۔اور لڑکی والے تمہارے نیک اخلاق سے واقف ہو جائیں گے تو وہ تم پر قربان ہو جائیں گے۔پہلی باتوں پر افسوس کرنا دانائی نہیں۔غرض میرے نزدیک اور میری رائے میں یہی بہتر ہے کہ اس رشتہ کو مبارک سمجھو۔اور اس کو قبول کر لو۔اور اگر ایسا تم نے کیا تو میں بھی تمہارے لئے دُعا کروں گا۔اپنے کسی مخفی خیال پر بھروسہ مت کرو۔جوانی اور نا تجربہ کاری کے خیالات قابلِ