سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 715 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 715

سیرت المہدی 715 حصہ سوم کہ ان سے لالہ ڈھیر و مل صاحب گھڑی ساز نے بذریعہ تحریر بیان کیا تھا۔کہ:۔وو مجھے ایک واقعہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی صداقت کا یاد ہے جو کہ میرے دوست پنڈت مولا رام صاحب ہیڈ کلرک ڈسٹرکٹ بورڈ دھر مسالہ نے جو کہ ہوشیار پور کا رہنے والا تھا ، مجھے سے ذکر کیا تھا۔پنڈت صاحب موصوف کا میرے ساتھ دوستانہ سلوک تھا۔وہ ہر بات جو قابلِ ذکر ہوتی تھی۔میرے ساتھ کیا کرتے تھے۔چنانچہ جب ۱/۴ پریل ۱۹۰۵ء کو زلزلہ آیا۔جس سے دھرم سالہ وکانگڑہ تباہ ہوا تھا۔وہ زلزلہ ۶ بجگرم منٹ پر ہوا تھا۔زلزلہ ہونے سے ۵ منٹ پیشتر پنڈت مولا رام صاحب نے میرے ساتھ ذکر کیا تھا۔کہ کل شام کا مرزا صاحب موصوف کا خط آیا ہوا ہے۔رات کو میں پڑھ نہ سکا۔ابھی پڑھ رہا ہوں۔مرزا صاحب کی تحریر زیادہ دلچسپ ہوتی ہے اور علمی ہوتی ہے۔اس لئے مجھے پڑھنے کا بڑا شوق ہے۔اور توجہ سے پڑھا کرتا ہوں۔اور جب کبھی کسی امر کے متعلق کوئی سوال مجھے درپیش ہوتا ہے تو میں مرزا صاحب کی خدمت میں لکھدیا کرتا ہوں۔ان کی طرف سے مجھے ایسا جواب آتا ہے کہ اس کے پڑھنے سے میرے تمام شکوک دُور ہو جاتے ہیں۔چنانچہ آج بھی میرے ایک سوال کا جواب مرزا صاحب موصوف کی طرف سے آیا ہے اور میں اس کو پڑھ رہا تھا۔کہ زلزلہ آ گیا۔میں خط پڑھتے پڑھتے اپنے مکان سے باہر نکل آیا۔اور مرزا صاحب کے خط کی بدولت میری جان بچ گئی۔چنانچہ جس وقت میں نے پنڈت صاحب موصوف کو باہر دیکھا۔مرزا صاحب کا خط ان کے ہاتھ میں تھا۔یہ ذکر پنڈت صاحب نے مجھ سے کیا جو کہ بالکل صحیح ہے اور ساتھ ہی میں بھی اس بات پر اعتقاد رکھتا ہوں۔کہ جو کلام مرزا غلام احمد صاحب کرتے تھے۔وہ خدا سے علم پا کر کرتے تھے۔اور آپ واقعی خدا رسیدہ انسان تھے۔لہذا یہ بچے کلمات محمد طفیل ومحمد حسین ٹیلر ماسٹر جن کا تعلق جماعت احمدیہ قادیان سے ہے۔ان کی خواہش پر قلمبند کرتا ہوں۔کا تب محمد طفیل احمدی دھرم ساله ( دستخط ) لالہ ڈھیرو مل گھڑی ساز بقلم خود مورخه ۹/اکتوبر ۱۹۳۲ء خاکسار عرض کرتا ہے کہ یہ وہی واقعہ ہے جس کا ذکر سیرۃ المہدی حصہ دوم کی روایت نمبر ۳۳۵ میں ماسٹر نذیر خان صاحب کی زبانی ہو چکا ہے۔یعنی یہ کہ حضرت مسیح موعود نے پنڈت مولا رام صاحب کو اپریل