سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 645 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 645

سیرت المہدی 645 حصہ سوم نے اس وقت سکوت اختیار کر کے بعد میں پیر صاحب کو علیحدہ طور پر سمجھا دیا ہو۔کہ یہ مناسب نہیں۔کیونکہ پیر صاحب کی طرف سے اس کی تکرار ثابت نہیں۔واللہ اعلم۔708 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔مولوی عبداللہ صاحب مولوی فاضل سابق مدرس ڈیرہ بابا نانک نے مجھ سے بیان کیا کہ میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا مندرجہ ذیل خط شیخ فتح محمد صاحب کے پاس دیکھا تھا۔یہ خط حضرت مولوی نورالدین صاحب خلیفہ اول کے نام تھا۔مگر خط کا مضمون شیخ فتح محمد صاحب کے متعلق تھا اور لفافہ پر حضرت خلیفہ اول کا جموں والا پتہ درج تھا۔مکر می اخویم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ فتح محمد حصول بشارت کے لئے دو رکعت نماز وقت عشاء پڑھ کر اکتالیس دفعہ سورۂ فاتحہ پڑھے اور اس کے اول اور آخر گیارہ گیارہ دفعہ درود شریف پڑھے اور مقصد کے لئے دُعا کر کے رُو بقبلہ باوضو سور ہے۔جس دن سے شروع کریں۔اسی دن تک اس کو ختم کریں۔انشاء اللہ العزیز وہ امر جس میں خیر اور برکت ہے، حالتِ منام میں ظاہر ہوگا۔والسلام خاکسار غلام احمد ۹ / مارچ ۱۸۹۰ء اس خط کے نیچے یہ نوٹ درج تھا۔کہ:۔بباعث ضعف و علالت فتح محمد کی طرف خطا نہیں لکھا گیا۔709 بسم الله الرحمن الرحیم۔ماسٹر عبدالرؤف صاحب مہاجر متوطن بھیرہ نے بواسطه مولوی عبدالرحمن مبشر بذریعہ تحریر بیان کیا کہ ایک دفعہ جب حضرت صاحب صبح کے وقت سیر کو باہر تشریف لے گئے۔تو اس وقت مسجد اقصے کے پاس ہی میں نے جنوں کے متعلق عرض کیا۔کہ " قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ أَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرْمِنَ الْجِنِّ “ (الجن : ۲) میں کیا واقعہ میں جن ہی تھے یا کوئی اور قوم مراد ہے۔حضرت صاحب نے فرمایا۔یہ ایک پہاڑی قوم تھی۔جو عمالقہ نام سے مشہور تھی۔باقی ہم جنات کا انکار نہیں کرتے کیونکہ اگر جنات کا انکار کیا جائے تو پھر روح کا بھی انکار کرنا پڑے گا۔کیونکہ رُوح بھی نظر نہیں آتی۔اس طرح فرشتوں اور خدا کا بھی انکار کرنا پڑے گا کیوں کہ یہ بھی نظر نہیں آتے۔ماسٹر عبدالرؤف صاحب بیان کرتے ہیں کہ یہ