سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 596 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 596

سیرت المہدی 596 حصہ سوم مرزا صاحب جب تیسری دفعہ آئے۔لوگوں نے آپ پر کوڑا ڈالا۔حافظ صاحب نے اس موقعہ پر بتلایا کہ اس محلہ کے مولوی حافظ سلطان نے جو میرے استاد تھے، لڑکوں کو جھولیوں میں راکھ ڈلوا کر انہیں چھتوں پر چڑھا دیا۔اور انہیں سکھایا۔کہ جب مرزا صاحب گذریں۔تو یہ راکھ ان پر ڈالنا۔چنانچہ انہوں نے ایسا کیا۔مائی صاحبہ اور حافظ صاحب دونوں نے بتلایا۔کہ حافظ سلطان کا مکان ہمارے سامنے ہے۔یہ گھر بڑا آباد تھا۔تمہیں چالیس آدمی تھے۔مگر اس واقعہ کے بعد سیالکوٹ میں طاعون پڑی اور سب سے پہلے اس محلہ میں طاعون سے حافظ سلطان اور اس کے بعد یکے بعد دیگرے ان کے گھر کے لوگ جو انتیس کے قریب تھے طاعون سے مر گئے اور چھوٹے چھوٹے بچے رہ گئے۔اور جن لوگوں نے انہیں غسل دیا وہ بھی مر گئے اور جو شخص عیادت کرنے کے لئے آیا وہ بھی مر گیا۔( دستخط ) سید زین العابدین ولی اللہ شاہ۔ناظر دعوۃ تبلیغ حال مقیم سیالکوٹ۔مورخہ ۱ ارستمبر ۱۹۳۵ء۔محرره سید فیاض حیدر حیدر منزل سیالکوٹ شہر۔مورخہ ۱ارستمبر ۱۹۳۵ء خاکسارعرض کرتا ہے کہ مندرجہ بالا بیان کے نیچے مندرجہ ذیل نوٹ درج ہیں۔نوٹ اول :۔مندرجہ بالا بیانات ناظر صاحب دعوۃ و تبلیغ نے میری موجودگی میں مائی حیات بی بی صاحبہ اور ان کے لڑکے حافظ محمد شفیع صاحب کی روایات کی بناء پر قلمبند کرائے۔دونوں پنجابی میں باتیں بتاتے تھے۔جن کو ناظر صاحب ان کی موجودگی میں اردو میں ساتھ ساتھ لکھاتے جاتے تھے“ مورخہ ۱۱ستمبر ۱۹۳۵ء۔( دستخط ) عصمت اللہ خاں وکیل لائلپور حال مقیم سیالکوٹ۔نوٹ ثانی: ” میں نے وہ مکان جا کر دیکھا ہے۔جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے اثنائے قیام سیالکوٹ میں ملازمت کے ایام میں رہا کرتے تھے۔یہ مکان محلہ چودھری سلطان میں واقع ہے اور اس کے ساتھ پہلو میں جانب جنوب چراغ دین صاحب کا مکان ہے جو دو منزلہ ہے۔لیکن پہلے ایک