سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 578
سیرت المہدی شائع ہو چکا ہے۔578 حصہ سوم 614 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت صاحب کے زمانہ کے جس قدر آدمی ہیں۔سب کو حضور علیہ السلام سے اپنے اپنے طریق کے مطابق محبت تھی اور ہے مگر جس قد رادب و محبت حضور سے حضرت خلیفہ اول کو تھا۔اس کی نظیر تلاش کرنی مشکل ہے چنانچہ ایک دن میں حضرت مولوی صاحب کے پاس بیٹھا تھا۔وہاں ذکر ہوا۔کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کسی دوست کو اپنی لڑکی کا رشتہ کسی احمدی سے کرنے کو ارشاد فرمایا۔مگر یہ کہ وہ دوست راضی نہ ہوا۔اتفاقاً اس وقت مرحومہ امۃ الحی صاحبہ بھی جو اس وقت بہت چھوٹی تھیں کھیلتی ہوئی سامنے آگئیں۔حضرت مولوی صاحب اس دوست کا ذکر سُن کر جوش سے فرمانے لگے۔کہ مجھے تو اگر مرزا کہے کہ اپنی اس لڑکی کو نہالی ( نہالی ایک مہترانی تھی جو حضرت صاحب کے گھر میں کماتی تھی) کے لڑکے کو دید و تو میں بغیر کسی انقباض کے فورا دے دونگا۔یہ کلمہ سخت عشق و محبت کا تھا۔مگر نتیجہ دیکھ لیں کہ بالآخر وہی لڑکی حضور علیہ السلام کی بہو بنی اور اس شخص کی زوجیت میں آئی۔جو خود حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا حسن واحسان میں نظیر ہے۔615 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب نے مجھ سے بیان کیا کہ حضرت صاحب فرمایا کرتے تھے کہ جب دنیا پر اسلام کا غلبہ ہوگا تو یہ نہیں ہو گا کہ سب دُنیا مسلمان ہو جائے گی اور دیگر مذاہب معدوم ہو جائیں گے۔بلکہ یہ ہوگا۔کہ دوسرے لوگ اس طرح رہ جائیں گے جیسے آجکل چوہڑے یا چمار یا سانسی وغیرہ ہیں۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ یہ عظیم الشان تغیر احمدیت کی ترقی کے ساتھ وابستہ ہے اور ایک دن ایسا تغیر ہوکر رہے گا۔یعنی دنیا کی موجودہ تہذیب مٹ جائے گی۔اور موجودہ حکومتیں خاک میں مل جائیں گی اور اللہ تعالیٰ احمدیت کے ذریعہ دنیا میں ایک نئے زمین و آسمان کی بنیادر کھے گا۔اس وقت ظاہری اسباب کے ماتحت یہ باتیں عجیب نظر آتی ہیں۔مگر ان کے لئے آسمان پر خدائی چکی حرکت میں ہے اور فرشتوں کی فوج انقلاب کا بیج بونے میں مصروف ہے۔یہ انقلاب کس طرح آئے گا ؟ اس کا علم صرف خدا کو