سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 553 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 553

سیرت المہدی 553 حصہ سوم اولا دکوسات پشت تک بھوکا مرتے نہیں دیکھا۔فرمایا۔اللہ تعالے کو اپنے نیک بندے کا جتنا لحاظ ہوتا ہے وہ اس واقعہ سے سمجھ میں آسکتا ہے جو قرآن میں مذکور ہے کہ ایک نیک شخص کے یتیم بچوں کے مال کو محفوظ کرنے کے لئے خدا نے موسیٰ علیہ السلام اور خضر کو بھیجا کہ اس دیوار کو درست کر دیں۔جس کے نیچے ان کا مال مدفون تھا۔فرماتے تھے۔کہ خدا نے جو یہ فرمایا ہے۔کہ كَانَ اَبُوهُمَا صَالِحًا ( الكهف : ۸۳) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ لڑکے خودا چھے نہ تھے۔بلکہ صرف ان کے باپ کے نیک ہونے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کو ان کا لحاظ تھا۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ میں نے سات پشت والی بات حضرت خلیفہ اول کے واسطہ سے سُنی ہوئی ہے مگر اس میں بھوکا مرنے کی بجائے سوال کرنے کے الفاظ تھے۔یعنی حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے کہ ایک نیک آدمی کی اولاد کو خدا تعالے سات پشت تک سوال کرنے سے بچاتا ہے یعنی نہ تو ان کا فقر اس حالت کو پہنچ جاتا ہے اور نہ ہی ان کی غیرت اس حد تک گرتی ہے کہ وہ بھیک مانگنے پر مجبور ہو جائیں۔579 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔خواجہ عبدالرحمن صاحب ساکن کشمیر نے مجھ سے بذریعہ تحریر بیان کیا۔کہ میرے والد صاحب نے ایک مرتبہ ذکر کیا کہ جب میں شروع شروع میں احمدی ہوا تو قصبہ شوپیاں علاقہ کشمیر کے بعض لوگوں نے مجھ سے کہا۔کہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے ” صَلَّى اللهُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ وَسَلَّمَكَ اللهُ يَا رَسُولَ الله کے پڑھنے کے متعلق استفسار کروں۔یعنی آیا یہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں۔سو میں نے حضرت اقدس علیہ السلام کی خدمت میں اس بارہ میں خط لکھا۔حضور نے جواب تحریر فرمایا۔کہ یہ پڑھنا جائز ہے۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ اس استفسار کی غرض یہ معلوم ہوتی ہے کہ چونکہ آنحضرت ﷺ وفات پاچکے ہیں تو کیا اس صورت میں بھی آپ کو ایک زندہ شخص کی طرح مخاطب کر کے دُعا دینا جائز ہے۔سو اگر یہ روایت درست ہے تو حضرت مسیح موعود کا فتویٰ یہ ہے کہ ایسا کرنا جائز ہے اور اس کی وجہ یہ معلوم ہوتی ہے کہ چونکہ آپ کی روحانیت زندہ ہے اور آپ اپنی امت کے واسطے سے بھی زندہ ہیں۔اس لئے آپ