سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 516 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 516

سیرت المہدی 516 حصہ سوم صاحب ان سے بیان کرتے تھے کہ جب حضرت مسیح موعود علیہ السلام بڑے زلزلہ کے بعد باغ میں مقیم تھے تو ایک دن آپ کو ایک الہام ہوا تھا۔کہ تین بڑے آدمیوں میں سے ایک کی موت“ یہ الہام کہیں چھپا نہیں۔پھر اس کے بعد ہی کچھ دن میں حضرت مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی بیمار ہو گئے اور چند روز میں فوت ہو گئے۔498 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔حافظ نور محمد صاحب ساکن فیض اللہ چک نے مجھ سے بیان کیا۔کہ ایک دفعہ ہم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس بیٹھے ہوئے تھے۔اور قرآن مجید کا تذکرہ تھا۔آپ نے فرمایا کہ ایک بزرگ نے اپنی تمام جائیداد لله تقسیم کر دی۔اس پر کسی نے اس بزرگ سے کہا۔کہ کیا ہی اچھا ہوتا۔اگر آپ اپنے بیٹے کی لئے بھی کچھ رکھ لیتے۔تو اس بزرگ نے جواب دیا۔کہ میں اپنے بیٹے کے لئے سورۃ واقعہ چھوڑتا ہوں۔کیونکہ حدیث شریف میں فضائل قرآن میں لکھا ہے کہ جو شخص ہر روز سورۃ واقعہ ورد کے طور پر پڑھتا ہے۔اس کو اللہ تعالے فاقہ سے بچاتا ہے۔خاکسار عرض کرتا ہے کہ اگر یہ روایت صحیح ہے تو یہ ایک خاص قسم کی حالت سے متعلق ہوگی ورنہ عام حالات میں اسلامی تعلیم یہ ہے۔کہ ورثاء کا حق مقدم ہے چنانچہ حدیث میں آتا ہے کہ جب ایک دفعہ الله حضرت سعد بن ابی وقاص بیمار ہوئے تو انہوں نے اپنا سارا مال صدقہ کرنا چاہا۔مگر آنحضرت ﷺ نے انہیں یہ کہہ کر روک دیا۔کہ ورثاء کو بے سہارا نہیں چھوڑ نا چاہئے۔499 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔حافظ نور محمد صاحب نے مجھ سے بیان کیا۔کہ غالباً دوسرا یا تیسر اسالانہ جلسہ تھا۔کہ حضور ایک دن عشاء کی نماز کے لئے مسجد میں تشریف لائے اور آتے ہی فرمایا۔کہ مولوی صاحب ( مراد غالباً حضرت خلیفہ اول ہیں۔خاکسار (مؤلف) میرے دل میں یہ آیات گزری ہیں۔کہ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِ يَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت: ۷۰) اور يَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ (الماعون : ۸)۔پھر حضور نے ان آیات کی اس قدر تشریح فرمائی۔کہ حاضرین نے متاثر ہو کر چیخیں مارنی شروع کر دیں۔بعد ازاں مولوی عبدالکریم صاحب مرحوم نے سورۃ مریم کی قراءت سے نماز شروع کی۔اور بحالتِ نماز بھی ویسا