سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 513 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 513

سیرت المہدی 513 حصہ سوم صاحبان کا آتا ہے اس لئے میں خیال کرتا ہوں کہ بابو صاحب کو نام کی غلطی لگی ہے۔غالباً وہ لالہ ملا وامل صاحب سے ملے ہونگے جواب تک زندہ ہیں۔6489 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری نے مجھ سے بیان کیا۔کہ ۱۹۰۴ء میں میں نے اپنی مذہبی حالت کے پیش نظر مولوی عبدالجبار صاحب وغیرہ کو جوابی خطوط لکھے۔اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں صرف پوسٹ کارڈ بھیجا۔ان سب کا مضمون یہ تھا۔کہ میں زبان سے تو بے شک خدا تعالیٰ کا اور حشر و نشر کا مُقر ہوں اور مسجدوں میں وعظ بھی کرتا ہوں مگر امر واقعہ اور کیفیت قلبی یہ ہے کہ مجھے خدا تعالے کا وجود مع اس کی عظمت اور محبت کے دل میں جاگزین ہو جاوے وغیرہ وغیرہ۔دوسروں کی طرف سے تو کوئی جواب نہ آیا۔مگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تحریری ارشاد آیا۔کہ مجھے اللہ تعالیٰ نے اسی غرض اور ایسی بیماریوں کے لئے ہی بھیجا ہے۔آپ یہاں آجاویں۔حدیث شریف میں وارد ہے کہ مَنْ أَتَى إِلَيَّ شِبرا الخ پس خاکسار حضرت اقدس کی خدمت میں حاضر ہوا۔اور کچھ عرصہ رہ کر بیعت سے مشرف ہو گیا۔490 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔مولوی محمد ابراہیم صاحب بقا پوری نے مجھ سے بیان کیا۔کہ ایک دفعہ خاکسار نے حضور علیہ السلام سے عرض کی۔کہ مجھے نسیان کی بیماری بہت غلبہ کر گئی ہے۔اس پر حضور علیہ السلام نے فرمایا۔کہ رَبِّ كُلُّ شَيْءٍ خَادِمُكَ رَبِّ فَاحْفَظْنِي وَانْصُرْنِي وَارْحَمُنِیُ پڑھا کرو۔اَلْحَمْدُ لِلہ کہ اس سے مجھے بہت ہی فائدہ ہوا ہے۔491 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔مرزا دین محمد صاحب ساکن لنگر وال ضلع گورداسپور نے بذریعہ تحریر مجھ سے بیان کیا۔کہ میں اپنے بچپن سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دیکھتا آیا ہوں۔اور سب سے پہلے میں نے آپ کو مرزا غلام مرتضی صاحب کی زندگی میں دیکھا تھا۔جب کہ میں بالکل بچہ تھا۔آپ کی عادت تھی۔کہ رات کو عشاء کے بعد جلد سو جاتے تھے۔اور پھر ایک بجے کے قریب تہجد کے لئے اٹھ کھڑے ہوتے تھے۔اور تہجد پڑھ کر قرآن کریم کی تلاوت فرماتے رہتے تھے۔پھر جب صبح کی اذان ہوتی۔تو سُنتیں گھر