سیرت المہدی (جلد اوّل)

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 220 of 833

سیرت المہدی (جلد اوّل) — Page 220

سیرت المہدی 220 حصہ اوّل تیسرے۔مولوی محمد بشیر بھو پالوی کے ساتھ بمقام دہلی اکتوبر ۱۸۹۱ء میں۔اس کی کیفیت رسالہ الحق دہلی میں چھپ چکی ہے۔چو تھے۔مولوی عبدالحکیم کلانوری کے ساتھ ہم مقام لاہور جنوری و فروری ۱۸۹۲ء میں۔اس کی روئداد شائع نہیں ہوئی صرف حضرت صاحب کے اشتہار مورخہ ۳ / فروری ۱۸۹۲ء میں اس کا مختصر ذکر پایا جاتا ہے۔پانچویں۔ڈپٹی عبداللہ اعظم مسیحی کے ساتھ بمقام امرتسر مئی وجون ۱۸۹۳ء میں۔اس کی کیفیت جنگ مقدس میں شائع ہوچکی ہے۔ان کے علاوہ دو اور جگہ مباحثہ کی صورت پیدا ہو کر رہ گئی۔اوّل مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب بٹالوی کے ساتھ بمقام بٹالہ ۶۹ یا ۱۸۶۸ء میں۔اس کا ذکر حضرت صاحب نے براہین احمدیہ حصہ چہارم صفحہ ۵۲۰ پر کیا ہے۔دوسرے۔مولوی سید نذیر حسین صاحب شیخ الکل دہلوی کے ساتھ ہم مقام جامع مسجد دہلی بتاریخ ۲۰ را کتوبر ۱۸۹۱ء۔اس کا ذکر حضرت کے اشتہارات میں ہے۔241 بسم اللہ الرحمن الرحیم۔بیان کیا مجھ سے منشی عطا محمد صاحب پٹواری نے کہ جب میں غیر احمدی تھا اور ونجواں ضلع گورداسپور میں پٹواری ہوتا تھا تو قاضی نعمت اللہ صاحب خطیب بٹالوی جن کے ساتھ میرا ملنا جلنا تھا۔مجھے حضرت صاحب کے متعلق بہت تبلیغ کیا کرتے تھے۔مگر میں پرواہ نہیں کرتا تھا۔ایک دن انہوں نے مجھے بہت تنگ کیا۔میں نے کہا اچھا میں تمہارے مرزا کو خط لکھ کر ایک بات کے متعلق دعا کراتا ہوں اگر وہ کام ہو گیا تو میں سمجھ لوں گا کہ وہ بچے ہیں۔چنانچہ میں نے حضرت صاحب کو خط لکھا کہ آپ مسیح موعود اور ولی اللہ ہونے کا دعویٰ رکھتے ہیں اور ولیوں کی دعائیں سنی جاتی ہیں۔آپ میرے لئے دعا کریں کہ خدا مجھے خوبصورت صاحب اقبال لڑکا جس بیوی سے میں چاہوں عطا کرے۔اور نیچے میں نے لکھ دیا کہ میری تین بیویاں ہیں مگر کئی سال ہو گئے آج تک کسی کے اولاد نہیں ہوئی۔میں چاہتا ہوں کہ بڑی بیوی کے بطن سے لڑکا ہو۔حضرت صاحب کی طرف سے مجھے مولوی عبد الکریم صاحب مرحوم کا لکھا ہوا خط گیا کہ مولا کے حضور دعا کی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو فرزندار جمند صاحب اقبال خوبصوت لڑکا جس بیوی سے آپ چاہتے ہیں عطا کرے گا۔مگر شرط یہ ہے کہ آپ ذکر یا والی تو بہ کریں منشی عطا محمد صاحب بیان کرتے