سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 43
سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 43 حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نام و نسب حضرت عمر فاروق آپ کا نام عمر تھا۔قد لمبا، رنگ گندمی ، داڑھی گھنی جسم مضبوط ، آنکھیں سرخی مائل تھیں۔والد خطاب بن نفیل بن عبدالعزئی والدہ حنتمہ بنت ہاشم مخزومیہ ابوجہل کی عم زاد تھیں۔بعض روایات میں حنتمہ بنت ہشام آیا ہے جو ابو جہل کی بہن تھیں۔قدلمبا تھا، رنگ سرخی مائل سفید اور جسم بھاری مضبوط تھا۔نسب آٹھویں پشت میں نبی کریم علیہ سے مل جاتا ہے آپ کے خاندان بنو عدی کے سپرد جھگڑوں کے فیصلے اور سفارت کا منصب تھا۔(1) حضرت عمر بن الخطاب 13 عام الفیل میں پیدا ہوئے۔رسول اللہ ﷺ سے عمر میں تیرہ سال چھوٹے تھے قریش کے معزز خاندان سے تعلق تھا۔حضرت عمر نشرفائے عرب میں رائج الوقت فنون تیر اندازی ، شہسواری سے خوب واقف تھے۔مکہ کے قریب عکاظ کے میلے میں کشتی جیتا کرتے تھے۔(2) وہ اُس زمانے کے چند گنتی کے لوگوں میں سے تھے جو لکھنا پڑھنا جانتے تھے۔عرب کے دستور کے مطابق آپ نے بھی اپنے لئے تجارت کا ذریعہ معاش اپنایا۔اس سلسلے میں کئی ممالک کے سفر کیے اور ان سے بہت کچھ سیکھا۔آپ کی عمر ۲۷ برس ہوگی کہ رسول اللہ ﷺ نے اعلانِ رسالت فرمایا۔بادی النظر میں عمر جیسے آزاد منش نوجوان کو یہ اجنبی پیغام اپنے اور اہل وطن کے مزاج کے خلاف نظر آیا اور وہ اس کی مخالفت پر کمر بستہ ہو گئے۔قبول اسلام حضرت عمرؓ کے قبول اسلام کا واقعہ بہت معروف ہے۔پہلے پہل وہ سخت نفرت اور تعصب کا اظہار کرتے رہے۔جو لوگ مسلمان ہورہے تھے ان پر سخت مظالم توڑے۔جب دیکھا کہ ان کا جبر اور سختی لوگوں کو اسلام سے پیچھے نہیں ہٹا سکی تو ایک روز آنحضرت ﷺ کے قتل کے ارادہ سے گھر سے نکلے۔اُدھر رحمۃ اللعالمین کا یہ حال تھا کہ عمر کے لئے خدا تعالیٰ کے حضور یہ دعائیں کر رہے تھے کہ اے