سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 527 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 527

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 527 حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ آپ کی اولاد تین بیٹیاں تھیں۔اور جب کہ ایک گروہ کی رائے ہے کہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں تھیں۔بیٹے کا نام کثیر تھا۔اصبہان میں تھا۔بیٹیاں مصر میں تھیں۔(23) 35ھ میں حضرت عثمان کی خلافت کے زمانہ میں وفات ہوئی۔روایات کے مطابق وفات سے قبل حضرت عبداللہ بن مسعود سے ملاقات ثابت ہے جس سے ظاہر ہے کہ ان کی وفات حضرت عبداللہ بن مسعود سے پہلے ہوئی۔آپ کی عمر کے بارہ میں محیر العقول اور مبالغہ آمیز روایات مشہور ہیں کہ آپ کی عمر ساڑھے تین سو برس ہوئی اور آپ نے حضرت عیسی سے بھی ملاقات کی۔علامہ ذہبی لکھتے ہیں کہ میں نے حضرت سلمان کی عمر کے بارہ میں تحقیق کی تو پتہ چلا کہ اکثر روایات میں اڑھائی سوسال عمر بیان ہے۔اور اس سے زائد کے بارہ میں اختلاف ہے لیکن مزید تحقیق پر ثابت ہوا کہ ان کی عمر اسی سال ہوئی۔(24) وفات حضرت بقیر کا زوجہ حضرت سلمان فارسی روایت کرتی ہیں کہ بوقت وفات حضرت سلمان اپنے چو بارے میں تھے جس کے چار دروازے تھے۔مجھے کہنے لگے بغیر ہ! یہ دروازے کھول دو، میں آج کچھ پیش روفرشتوں کو آتے دیکھتا ہوں۔نا معلوم وہ کس دروازے سے آجائیں۔پھر انہوں نے مشک منگوایا اور کہا اسے پانی سے ملا کر ایک برتن میں رکھو پھر اسے میرے بستر کے گرد چھڑک دو پھر نیچے اتر جانا اور کچھ دیر بعد آکر مجھے بستر پر دیکھ جانا۔میں نے واپس جا کر دیکھا تو ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر چکی تھی۔(25) حضرت سلمان نے مدائن میں وفات پائی ان کا مزار مدائن میں ہے اس بستی کو سلمان پاک کہتے ہیں یہ طاق کسری سے ایک میل کے فاصلہ پر ہے۔حضرت حذیفہ کی قبر بھی حضرت سلمان فارسی کے پہلو میں ہے۔(26)