سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 38 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 38

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 38 حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ لوگوں میں سے بنادیا جو اس صدی کا مجدد ہے۔یہ سب کچھ جو اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کیا۔آنحضور کی برکت اور ان مقرب لوگوں کی محبت کی وجہ سے ہے۔خدا کی قسم ! ابو بکر آ نحضرت ﷺ کا صاحب حرمین بھی تھا مکہ اور مدینہ میں اور دونوں قبروں قمر غار اور قمر مدینہ میں بھی وہ حضرت محمد مصطفی کا ساتھی ہے۔جس کی ذات اور خلافت کی قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے تعریف فرمائی ہے۔اگر صدیق اکبر نہ ہوتا تو اسلام کے اندر ضعف داخل ہو جاتا اسلام کو جو اللہ تعالیٰ نے حسن و جمال اور سرسبزی و شادابی بخشی وہ ابوبکر کی وجہ سے ہی عطا فرمائی۔اس نے کوئی اجر نہیں مانگا اور رضائے باری کے لئے یہ سب کام کیا۔اللہ تعالیٰ ہم پر بھی رحم کر۔پس اے نعمتوں والے تو سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کر نیوالا اور بہتر رحم کرنے والا ہے۔اے اللہ ! تو ہم پر رحم فرما۔آمین‘ (93) 1 - اصابہ جز 4 صفحہ 102 حواله جات -2 -3 -4 -5 -6 -7 -8 -9 -10 -11 ابن ہشام جلد 1 صفحہ 288 روض الانف جلد 1 ص 288 سیرت الحلبیہ جلد 1 ص 275 ، البدایہ جلد 3 ص 29 ابن ہشام جلد 1 ص267 استیعاب جلد 1 صفحہ 341 طبری جلد 2 ص 314 اصا به جز 4 صفحه 102 و بخاری کتاب المناقب باب مناقب ابی بکر سیرت الحلبیہ جلد 1 ص 295 بخاری کتاب التفسیر (40) سورۃ المومن وسيرت الحلبیہ جلد 1 ص294 بھتی جلد 2 ص 167 12 بخاری کتاب مناقب الانصار باب هجرة النبي