سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 447 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 447

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 447 حضرت محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ تعارف و قبول اسلام حضرت محمد بن مسلمہ دراز قد ، دو ہر ابدن ، گندم گوں رنگ، یہ تھے حضرت محمد مسلمہ انصاری جن کا تعلق اوس قبیلے سے تھا۔آنحضرت ﷺ کی بعثت سے بائیس سال قبل پیدا ہوئے۔ان کی خوش نصیبی کہ اس وقت نام محمد رکھا گیا، کنیت ابوعبدالرحمان معروف تھی۔اسلام کے پہلے مبلغ حضرت مصعب بن عمیر جب مدینہ تشریف لائے ہیں تو ابتداء میں ہی ان کی تبلیغی کوششوں کے نتیجہ میں حضرت سعد بن معادؓ سے پہلے حضرت محمد بن مسلمہ مسلمان ہوئے۔پھر رسول اللہ علیہ نے مواخات کا سلسلہ قائم فرمایا تو آپ کو حضرت ابوعبیدہ بن الجراح کا اسلامی بھائی بنایا گیا۔(1) حضرت ابو عبیدہ بن الجراح وہ بلند پایہ صحابی ہیں جو عشرہ مبشرہ میں شمار ہوتے ہیں یعنی ان صحابہ میں جنہیں آنحضرت ﷺ نے انہیں ان کی زندگی میں جنت کی نوید سنائی تھی۔ان کے ساتھ محمد بن مسلمہ کا اسلامی رشتہ اخوت بھی ایک اعزاز تھا۔حضرت محمد بن مسلم یکونہ صرف خود صحابی ہونے کا شرف حاصل تھا بلکہ آپ کے پانچ بیٹوں جعفر عبداللہ، سعد ، عبدالرحمن اور عمر کو بھی آنحضرت ﷺ کی صحابیت کی سعادت نصیب ہوئی۔(2) شہسوار رسول عالم رسول کریم محمد بن مسلمہ کی فدائیت، عزم راسخ، بہادری اور دلیری کی وجہ سے ان پر بہت اعتماد فرماتے تھے۔چنانچہ آپ نے بڑی بڑی مہمات ان کے سپر دفرمائیں۔جن کو سر کرتے ہوئے وہ نہایت کامیابی سے واپس لوٹے۔چنانچہ ان خدمات کی وجہ سے انہیں فارس نبی اللہ یعنی آنحضرت کے شہسوار کے لقب سے یاد کیا جاتا تھا۔(3) وہ دلیر اور نڈر ایسے تھے کہ تنہا یہ شہسوار رسول اللہ علیہ کے دستے کا کام دیتے اور جس طرف بھجوائے جاتے کامیابی سے ہمکنار ہو کر واپس لوٹتے۔غزوات رسول میں اسی جذبہ ایثار و فدائیت