سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 426
سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اخلاق فاضلہ 426 حضرت معاذ بن جبل انصاری رضی اللہ عنہ حضرت معاذ بن جبل وہ عظیم المرتبت صحابی تھے جنہوں نے نو عمری میں متنوع نیکیوں اور خوبیوں کو اپنے وجود میں جمع کر لیا۔حضرت عبد اللہ بن مسعود کہتے تھے کہ معاد بن جبل پر ہم قرآن شریف کی یہ آیت چسپاں کرتے تھے۔كَانَ أُمَّةً قَانِتَا لِلَّهِ حَنِيفًا (نحل: 121) که (ابراہیم ) الله کا بہت ہی فرمانبردار اور توحید پر قائم ایک امت تھا۔یعنی کئی خوبیوں اور نیکیوں کا جامع۔وہ کہتے ہیں کہ بعض لوگ سوال کرتے تھے کہ تم معاذ کو امت کہتے ہو اول تو یہ آیت حضرت ابراہیم کے بارہ میں ہے۔دوسرے امت جمع کا صیغہ ہے اکیلے معاد ایک امت یا جماعت کیسے ہو گئے؟ پھر حضرت عبداللہ بن مسعود خود اس کا جواب دیتے تھے کہ یہاں امت کے معنی اس شخص کے ہیں جو خیر کی تعلیم دیتا ہے اور اتنی خوبیاں اور نیکیاں اپنے وجود میں جمع رکھتا ہے جس کی پیروی ہونی چاہیے اور ” قانت“ کے معنی ہیں اللہ تعالیٰ کا کامل فرمانبردار اور اطاعت گزار ہے۔(22) اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا فرمائے کہ ہم ان چمکتے ہوئے روشن ستاروں کی طرح نیکیوں اور خیرات کے جامع بن جائیں۔-1 -2 -3 -4 -5 -6 -7 -8 -9 -10 حواله جات اصابہ جز 6 ص 6 اسدالغابہ جلد 4 ص 376 بخاری کتاب الادب، مسند احمد جلد 3 ص 575، ابن سعد جلد 3 ص586 مسند احمد جلد 5 ص 238 مسند احمد جلد 5 ص 228 ابو داؤد کتاب الصلوة ، بخاری کتاب المظالم باب الاتقاء والحذر من دعوة المظلوم مسند احمد جلد 5 ص 243 اسدالغابہ جلد 4 ص377 مسند احمد جلد 5 ص 585 بخاری و ابن سعد جلد 3 ص840