سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 394 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 394

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 394 حضرت عمرو بن جموح انصاری رضی اللہ عنہ کے موقع پر حضور نے جہاد کی تحریک فرمائی تو عمرہ کے پاؤں میں تکلیف کی وجہ سے ان کے بیٹوں نے انہیں جنگ میں شامل ہونے سے روک دیا۔پھر جب احد کا موقع آیا تو عمر ہوا اپنے بیٹوں کو کہنے لگے کہ تم لوگوں نے مجھے بدر میں بھی شامل نہیں ہونے دیا تھا۔احد کا موقع آیا ہے تم مجھے نہیں روک سکتے میں لازماً جاؤں گا اور احد میں شامل ہوں گا۔اولا د نے والد کی معذوری کے حوالے سے روکنا چاہا تو کہنے لگے۔میں خود حضور سے اس کی اجازت لے لوں گا۔چنانچہ وہ حضور کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا میرے بیٹے اس دفعہ پھر مجھے جہاد سے روکنا چاہتے ہیں۔اور میں آپ کے ساتھ اس جہاد میں شامل ہونا چاہتا ہوں۔خدا کی قسم میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ میری دلی مراد قبول کرے گا اور مجھے شہادت عطا فرمائے گا اور میں اپنے اسی لنگڑے پاؤں کے ساتھ جنت میں داخل ہو جاؤں گا۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ اے عمرو! بے شک اللہ تعالیٰ کو آپ کی معذوری قبول ہے اور جہاد تم پر فرض نہیں لیکن ان کے بیٹوں سے فرمایا کہ تم ان کو نیک کام سے روکو نہیں، ان کی دلی تمنائیں اگر ایسی ہیں تو پورا کرنے دو شاید اللہ تعالیٰ انہیں شہادت عطا فرما دے۔چنانچہ حضرت عمرو نے اپنے ہتھیار لئے اور یہ دعا کرتے ہوئے میدان احد کی طرف روانہ ہوئے، اللهُمَّ ارزقنِی شَهَادَةً وَلَا تَرُدَّنِي إِلَى أَهِلَى خَائِباً اے اللہ اب مجھے شہادت عطا کرنا اور مجھے اپنے گھر کی طرف ناکام و نامراد واپس لے کر نہ آنا۔اس دعا سے ظاہر ہے کہ صحابہ اپنی کامیابی اس بات میں جانتے تھے کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں ان کی جان کی قربانی قبول ہو جائے اور پھر واقعہ حضرت عمرو نے اپنی یہ خواہش پوری کر دکھائی۔وہ میدان احد سے زندہ واپس نہیں لوٹے۔ان کی بیوہ حضرت ہنڈاونٹ پر انکی لنعش اٹھا کر مدینہ لے آئیں۔اسی جنگ میں حضرت ہند کا بیٹا خلا بھی شہید ہوا اور ان کے بھائی نے بھی جام شہادت نوش کیا تھا۔جب نعش مدینہ پہنچی تو حضور نے فرمایا کہ شہداء احد کو میدان احد کے اندر ہی دفن کرنا ہے، چنانچہ حضرت ہنڈان کا جنازہ وا پس میدان احد لے گئیں اور وہیں پر ہی تدفین ہوئی۔(3) احادیث میں حضرت عمرو بن جموح سے جو ایک روایت مروی ہے ،اس کا تعلق بھی رضائے الہی سے ہے۔گویا راضی برضار ہنا ان کا دل پسند مضمون تھا۔وہ بیان کرتے تھے کہ میں نے آنحضرت ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ایک بندہ اس وقت کامل مومن ہوتا ہے جب وہ کسی سے محبت کرے تو خدا کی