سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 365 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 365

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 365 حضرت سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ نام و نسب حضرت سعد بن ربیع انصاری حضرت سعد بن ربیع انصاری وہ عاشق رسول صحابی تھے جو مجسم اخلاص و وفا اور فدائیت کا نادر نمونہ تھے۔آپ کا تعلق بنو حارث بن خزرج سے تھا۔والدہ ہریلہ بنت عنبہ تھیں۔بیعت عقبہ اولیٰ کے موقع پر رسول کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر بیعت کرنے کی سعادت عطا ہوئی۔بیعت عقبہ ثانیہ میں بھی شریک تھے۔آپ انصار کے ان بارہ نقباء (سرداران) میں سے تھے جنہیں آنحضرت نے ان کے مختلف قبائل پر نگران مقررفرمایا تھا۔حضرت عبداللہ بن رواحہ بھی اسی قبیلہ بنی حارث کے ایک نقیب اور سردار تھے دوسرے نقیب حضرت سعد مقرر ہوئے۔فن کتابت سے بھی واقف تھے (1) ایثار و قربانی مدینہ میں مواخات یعنی اسلامی برادری قائم کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تو رسول کریم ﷺ نے حضرت سعد کو حضرت عبد الرحمن بن عوف کا بھائی بنایا جو مکہ سے ہجرت کر کے تشریف لائے تھے۔وہاں انکی اچھی تجارت تھی اور اہل ثروت لوگوں میں شمار ہوتے تھے۔ہجرت کے وقت سب کچھ لٹا پٹا کر آ گئے۔گھر بار بھی چھوڑا اور مال و دولت پر گو یالات مارکر رسول خدا ﷺ کے قدموں میں زندگی بسر کرنا بصد شوق قبول کیا۔حضرت سعد بن ربیع اپنے اسلامی بھائی حضرت عبدالرحمن بن عوف کو اپنے گھر لے گئے۔ان کی خوب مہمان نوازی کی اور اس اسلامی رشتہ اخوت کا اتنا لحاظ کیا جس کی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔آپ نے حضرت عبدالرحمن بن عوف سے کہا ” آپ کو میرا دینی بھائی بنایا گیا ہے میری خواہش ہے کہ میں اپنا سب مال و جائداد آپ کو نصف نصف تقسیم کر کے دے دوں اور اس حد تک ایثار کی پیشکش کی جو بظاہر ناممکن نظر آتی ہے۔انہوں نے عبد الرحمن سے کہا کہ میری دو بیویاں ہیں اور ان میں سے جسے آپ چاہیں میں طلاق دے دوں گا تا کہ آپ بعد میں ان سے شادی کر سکیں اور یوں