سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 352 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 352

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نام و نسب 352 حضرت سعد بن معاذ انصاری حضرت سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ حسین چہرہ ، موٹی آنکھیں، خوبصورت داڑھی یہ تھے حضرت سعد بن معاذ انصاری۔ان کا تعلق اوس قبیلہ کی شاخ بنو عبدالا شہل سے تھا اور قبیلہ اوس کے سردار تھے۔والدہ حضرت کبشہ بنت رافع نے بھی رسول اللہ علیہ کی بیعت اور صحابیت کا شرف پایا۔نہایت مخلص ایثار پیشہ اور وفا شعار خاتون تھیں۔حضرت سعد کی کنیت ابو عمر تھی۔(1) قبول اسلام حضرت سعد کو مدینہ میں اسلام کے پہلے مبلغ حضرت مصعب بن عمیر کے ذریعہ اسلام قبول کرنے کی توفیق ملی۔حضرت مصعب نے مدینہ میں اسلام کے پہلے مبلغ کے طور پر بھی تبلیغ کا حق خوب ادا کیا۔آپ نے دعوت الی اللہ کے جذبہ سے سرشار ہو کر کمال محنت ، اخلاص اور حکمت و محبت کے ساتھ مدینہ کے اجنبی لوگوں سے رابطہ اور اثر ورسوخ پیدا کر کے انہیں اسلام سے روشناس کرایا اور تھوڑے ہی عرصہ میں مدینہ کے ہر گھر میں اسلام کا بیج بو دیا۔ایک کامیاب داعی الی اللہ کے طور پر ان کا کردار یقیناً آج بھی ہمارے لئے عمدہ نمونہ ہے۔آپ نے بالکل اجنبی شہر مدینہ میں تبلیغ کا آغاز اس طرح کیا کہ اپنے میزبان اسعد بن زرارہ کو ساتھ لے کر انصار کے مختلف محلوں میں جانے لگے۔وہاں وہ مسلمانوں اور ان کے عزیزوں کے ساتھ مجلس کرتے انہیں دینی تعلیم دیتے اور وہاں آنے والوں کو اسلام کا پیغام پہنچاتے۔مگر جب لوگوں میں اسلام کا چرچا ہونے لگا تو ایک محلہ کے سردار سعد بن معاذ اور اسید بن حضیر نے ان دونوں داعیان الی اللہ کو اس نئے دین سے باز رکھنے کا فیصلہ کیا۔جس کے بعد اسید بن حضیر حضرت مصعب کی مجلس میں نیزہ تھامے داخل ہوئے۔اسعد بن زرارہ نے یہ دیکھتے ہی حضرت مصعب سے سرگوشی کی کہ یہ اپنی قوم کا سردار آتا ہے اسے آج خوب تبلیغ کرنا۔مصعب بولے کہ اگر یہ چند لمحے بیٹھ کر بات سننے پر آمادہ ہو جائے تو میں ضرور اس سے بات کروں گا۔ادھر اسید بن حضیر