سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 340 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 340

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 340 حضرت اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ اسمیں خیانت کریں گے پھر سب نے باری باری بیعت کی۔(3) مدینہ میں پہلا جمعہ حضرت اسعد کے فضائل کا ذکر احادیث میں ملتا ہے کہ وہ سبقت جو ان کے حصے میں آئی اس میں ایک نماز جمعہ کا آغاز ہے۔چنانچہ سب سے پہلا جمعہ جو مدینے میں پڑھا گیا ، اس کا انتظام و انصرام کرنے والے حضرت اسعد بن زرارہ تھے۔انہوں نے ہی نماز جمعہ کی بناء وہاں پر ڈالی تھی مدینہ میں ایک بڑی حویلی یا دالان دو یتیم بچوں سھل اور کھیل کی ملکیت تھا۔وہ دونوں حضرت اسعد بن زرارہ کی کفالت میں تھے۔اس جگہ حضرت اسعد نے جمعہ کا انتظام کیا جس میں چالیس کے قریب لوگ شامل ہوئے۔یہ بیعت عقبہ ثانیہ کے بعد کا واقعہ ہے۔(4) روایات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اس موقعہ پر مسلمانوں کے پہلے اجتماع کی خوشی میں حضرت اسعد نے ایک بکری بھی ذبح کروائی اور جمعہ میں شریک مسلمانوں کی دعوت کا انتظام کیا۔حضرت اسعد بن زرارہ اس وقت تک نماز جمعہ پڑھاتے رہے۔یہاں تک کہ اسلام کے پہلے مبلغ حضرت مصعب بن عمیر مدینہ تشریف لائے اس کے بعد امامت اور دیگر ذمہ داریاں انہوں نے سنبھال لیں پھر جب وہ اگلے سال بعض انصار کا وفد لیکر آنحضور ﷺ سے ملاقات کے لیے مکہ گئے تو اس دوران بھی حضرت اسعد بن زرارہ کو مدینے میں جمعہ پڑھانے کی سعادت نصیب ہوتی رہی۔(5) حضرت کعب بن مالک شاعر در بار نبوی اور صحابی رسول جب جمعہ کیلئے نکلتے تو اذان کی آواز سن کر مسنون دعائیہ کلمات کے بعد استغفار پڑھتے اور خاص طور پر حضرت اسعد بن زرارہ کیلئے مغفرت کی دعا کیا کرتے۔کسی کہنے والے نے انہیں کہا کہ ”یہ کیا بات ہے جمعہ کی اذان کے وقت آپ خاص طور پر اسعد بن زرارہ کیلئے بخشش کی دعا کرتے ہیں۔“ انہوں نے کہا ” اسعد وہ شخص تھا جس نے آنحضرت کی مدینے میں تشریف آوری سے پہلے مدینے میں جمعہ کا آغاز کیا تھا۔‘ (6) صلى الله خدمت رسول علی پھر نبی کریم ﷺ جب مدینے تشریف لے آئے تو انصار مدینہ نے بیعت عقبہ میں جو عہد کئے