سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 323 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 323

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 323 حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ امیر کہتا رہونگا کیونکہ جب رسول اللہ ﷺہ فوت ہوئے تو آپ ہی ہم پر امیر مقرر تھے۔(9) حضور کے وصال کے وقت حضرت اسامہ کی عمر قریباً 18، 20 سال تھی۔آپ نے براہ راست آنحضرت ﷺ سے بھی احادیث روا کی ہیں۔اپنے والد زید بن حارثہ اور والدہ ام ایمن سے بھی اور آپ سے دو بیٹوں حسن اور محمد کے علاوہ حضرت ابن عباس ، ابو ہریرہ، عروہ بن زبیر حسن بصری، عبید اللہ بن عبد اللہ ، ابو عثمان الہندی و غیر ہم روایت کرتے ہیں۔آپ کا سینہ اقوال النبی کا خزینہ تھا۔بڑے بڑے صحابہ کو جس بات پر شک ہوتا ان کی طرف رجوع کرتے۔آخری عمر میں آپ دمشق کی ایک بستی مزہ میں کچھ عرصہ سکونت پذیر رہے پھر وادی القری میں کچھ عرصہ ٹھہرے۔آخر میں مدینہ تشریف لائے اور حضرت عثمان کی شہادت کے بعد جرف کے مقام پر 54 ہجری میں قریباً 64 سال کی عمر میں انتقال فرمایا۔بعض کے نزدیک آپ کا سن وفات 85 ہجری ہے جبکہ معاویہ کا عہد امارت تھا۔جنازہ مدینہ لایا گیا اور یہیں دفن ہوئے۔(10) -1 -2 -3 که ده ط من -4 -5 -6 -7 -9 -10 اصا به جز 3 ص 25 حواله جات بخاری کتاب المناقب (زید) ، مجمع الزوائد جلد 9 ص 258، ترمذی مناقب اسامه استیعاب جلد 1 ص 170 ، اسد الغابہ جلد 1 ص65 استیعاب جلد 1 ص 170 ، بخاری کتاب المناقب باب ذکر اسامه منتخب کنز العمال بر حاشیه مند جلد 5 ص 316 بخاری کتاب المغازی اسد الغابہ جلد 1 ص 65 ، اصابه جز1 ص29 مسلم فضائل الصحابہ باب فضائل زید و اسامه تاریخ ابن اثیر جز1 ص 142 ، سیرت الحلبیہ، منتخب کنز العمال برحاشیہ مسند احمد جلد 5 ص 135 اصا به جز 1 ص 29