سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 286 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 286

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم عثمان و علی ان سے بھی روایت کرتے ہیں۔(37) 286 حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ انہوں نے آغاز اسلام سے ہی اپنے آپ کو آنحضرت مﷺ کی خدمت کے لئے وقف کر دیا تھا اور حضور ﷺ کی ذاتی خدمت کی بھی کثرت سے توفیق پائی اور یہ سلسلہ آخری وقت تک جاری رہا۔اس لحاظ سے آپ نے آنحضرت کی پاکیزہ صحبت سے بہت استفادہ کیا اور برکات سے حصہ پایا۔حضور کی پاک صحبت و تربیت نے عرب کے اس چرواہے کو اس مقام پر پہنچا دیا کہ نبی کریم علیہ فرمایا کرتے تھے اگر میں اپنے صحابہ میں سے کسی کو بلامشورہ امیر مقرر کرنا چاہوں تو عبد اللہ بن مسعود کو امیر مقرر کروں۔(38) زبان خلق کی شہادت حضرت علی اپنے زمانہ خلافت میں جب کوفہ تشریف لے گئے تو اس زمانہ میں عبد اللہ بن مسعود وہاں مقیم تھے۔حضرت علی کی مجلس میں عبداللہ بن مسعود اور ان کی باتوں کا کچھ تذکرہ ہوا لوگوں نے ان کی تعریف کی اور کہا کہ اے امیر المومنین ہم نے عبد اللہ بن مسعود سے بڑھ کر بہترین اخلاق والا اور نرمی سے تعلیم دینے والا اور بہترین صحبت اور مجلس کرنے والا اور انتہائی خدا ترس اور کوئی نہیں دیکھا۔حضرت علی نے بغرض آزمائش ان سب کو مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تمہیں اللہ تعالیٰ کی قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ سچ سچ بتاؤ کہ عبداللہ بن مسعودؓ کے متعلق یہ گواہی صدق دل سے دیتے ہو؟ انہوں نے کہا ہاں۔آپ نے فرمایا اے اللہ گواہ رہنا۔اے اللہ میں بھی عبداللہ بن مسعود کے بارہ میں یہی رائے رکھتا ہوں جو ان لوگوں کی ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ بہتر رائے رکھتا ہوں۔(39) اللہ تعالیٰ ہمیں ان بزرگان سلف کی پاکیزہ سیرت اور نیک اقدار زندہ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین