سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ

by Other Authors

Page 283 of 586

سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 283

سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 283 حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ تھے ان میں حضرت ابو بکر و عمر کے علاوہ عبداللہ بن مسعود کا نام بھی شامل ہے۔آپ فرماتے عبداللہ بن مسعود کا طریق مضبوطی سے پکڑ لو۔(31) طہارت و نفاست نبی کریم ﷺ کی پاکیزہ صحبت نے مکہ کے اس غریب چرواہے کو ایک نہایت نفیس اور ظاہری و باطنی دونوں لحاظ سے ایک پاک وصاف وجود بنادیا تھا۔چنانچہ آپ صفائی پاکیزگی اور نفاست کا غیر معمولی خیال رکھتے تھے۔ان کے خادم تقبیح بیان کرتے تھے کہ حضرت عبداللہ بن مسعود بہترین قسم کا سفید رنگ کا لباس زیب تن فرماتے اور اعلیٰ درجہ کی خوشبو استعمال فرماتے تھے۔اسی طرح حضرت طلحہ بیان کیا کرتے تھے کہ حضرت عبد اللہ ایسی اعلیٰ درجہ کی منفر دخوشبو استعمال فرماتے تھے کہ رات کے اندھیرے میں بھی اپنی خاص قسم کی خوشبو سے پہچانے جاتے تھے۔(32) عالم با عمل باطنی لحاظ سے نبی کر یم ﷺ کی صحبت نے حضرت ابن مسعود کو ایک متقی پرہیز گار اور عبادت گزارانسان بنا دیا تھا۔عبادت اور نوافل سے ایسی رغبت تھی کہ فرض نمازوں اور تہجد کے علاوہ چاشت کے وقت کی نماز کا اہتمام بھی فرماتے۔اسی طرح ہر سوموار اور جمعرات کو نفلی روزہ رکھتے تھے اور پھر بھی یہ احساس غالب رہتا تھا کہ وہ کم روزے رکھتے ہیں۔فرمایا کرتے تھے کہ اس سے زیادہ روزے اس لئے نہیں رکھتا کہ تہجد وغیرہ کی ادائیگی کیلئے بدن میں کمزوری محسوس ہونے لگتی ہے۔اسلئے نماز کو روزے پر ترجیح دیتے ہوئے نسبتا کم نفلی روزوں کا اہتمام کرتا ہوں۔(33) حسن خطابت سنت رسول اے کے مطابق حضرت ابن مسعود صرف جمعرات کے روز وعظ فرمایا کرتے تھے جو بہت ہی مختصر اور جامع ہوتا تھا اور ان کا بیان ایسا دلچسپ اور شیریں ہوتا تھا کہ حضرت عبداللہ بن مرد اس بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ جب تقریر ختم کرتے تھے تو ہماری خواہش ہوتی تھی کہ کاش