سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 262
سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 262 حضرت ابان بن سعید رضی اللہ عنہ حضرت عثمان کی ہدایت پر حضرت ابان کے سپرد یہ اہم خدمت بھی ہوئی کہ وہ حضرت زید بن ثابت کو مصحف عثمان کے مطابق قرآن شریف کی املاء کرائیں۔یہ خدمت بھی انہوں نے احسن رنگ میں انجام دی۔(7) حضرت ابان کی وفات کے بارہ میں اختلاف ہے۔ایک روایت کے مطابق 13 ھ میں جنگ اجنادین میں ، دوسری روایت کے مطابق 15ھ میں جنگ یرموک میں اور تیسری روایت کے مطابق 29ھ میں حضرت عثمان کی خلافت میں وفات ہوئی۔یہ آخری روایت نسبتاً زیادہ قرین قیاس ہے۔کیونکہ حضرت عثمان کے زمانہ میں انہیں قرآن شریف کی خدمت کی سعادت ملنے کا ذکر موجود ہے۔(8) -1 -2 -3 -4 -5 -6 -7 -8 حواله جات اسد الغابہ جلد 1 ص 36 ابن حبان جلد 4 ص 336 بخاری کتاب المغازی استیعاب جلد 1 ص 159 ، مسند احمد حدیث اصابہ ج 1 ص 10 ، اسد الغابہ جلد 1 ص 37 اصابه جز1 ص 10,11 استیعاب جلد 1 ص 160 اسدالغابہ جلد 1 ص 37