سیرت صحابہ رسول اللہ ؐ — Page 173
سیرت صحابہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم 173 حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ نام و نسب حضرت سعید بن زید آپ کا نام سعید والدہ کا نام فاطمہ اور والد زید بن عمرو بن نفیل تھے۔قد لمبا اور بال بڑے اور گھنے تھے۔حضرت سعید کا نسب دسویں پشت میں نبی کریم ﷺ سے اور تیسری پشت میں حضرت عمرؓ سے مل جاتا ہے۔(1) ان کے والد زید وہ خوش قسمت انسان تھے جو جاہلیت کے تاریک دور میں بھی روشنی کا ایک چراغ تھے۔اُس زمانے میں بھی وہ خالص دین ابراہیمی اور توحید پر قائم اور جاہلیت کی تمام بد رسوم سے محفوظ تھے حتی کہ بتوں کے نام پر ذبح ہونے والے جانوروں کا گوشت بھی آپ نہیں کھایا کرتے تھے۔توحید پرست خاندان ایک دفعہ آنحضرت ﷺ کی اپنی بعثت سے قبل وادی بلدح میں زید سے ملاقات ہوئی آنحضور کے سامنے کھانا پیش کیا گیا۔آپ نے مشرکین کا کھانا پسند نہیں فرمایا۔حضرت زیڈ کے سامنے بھی جب یہ کھانا پیش ہوا تو انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میں تمہارے بتوں کا چڑھاوا اور ان کے نام کا ذبیحہ نہیں کھاتا۔‘ (2) حضرت سعید کے والد زید نے اپنے علاقہ میں شرک کی تاریکی سے نجات حاصل کرنے اور نور ہدایت کی تلاش میں دُور دراز کے سفر کئے۔شام میں ایک یہودی خدا ترس عالم سے ملاقات ہوئی۔اس نے کہا کہ خدا کے غضب سے حصہ لینا ہے تو ہمارا مذہب اختیار کرلو زید نے کہا کہ خدا کے غضب ہی سے تو میں بھاگ کر آیا ہوں۔کوئی اور مذہب بتا دو۔اس نے کہا کہ دین حنیف اختیار کر لو جو موحد ابراہیم کا مذہب تھا جو یہودی تھے نہ عیسائی “ وہاں سے چلے تو تلاش حق میں وہ ایک خدا ترس عیسائی عالم سے جاکر ملے اس نے صاف کہہ دیا کہ خدا کی لعنت کا طوق چاہتے ہو تو ہمارے مذہب میں آجاؤ۔زید نے کہا پھر مجھے کوئی ایسا مذہب بتاؤ جس پر خدا کی لعنت نہ ہو۔“