سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 619
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۶۱۹ خبر مجھ کو تو نے بارہا دی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْاعَادِي مری اولاد تیری عطا ہے ہر اک تیری بشارت ނ ہوا ہے حصہ پنجم پانچوں جو کہ نسلِ سیّدہ ہے یہی ہیں پنج تن جن پر بنا ہے تیرا فضل ہے اے میرے ہادی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْاعَادِي بشارت دی کہ اک بیٹا ہے تیرا جو ہو گا ایک دن محبوب میرا کروں گا دُور اُس مہ اندھیرا دکھاؤں گا کہ اک عالم کو پھیرا بشارت کیا اک دل کی غذا دی ہے فَسُبْحَانَ الَّذِي أَخْرَى الْاعَادِي ( تشریحی نوٹ) میں نے اولاد کیلئے دعاؤں کے ابتدائی نوٹ میں بتایا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی شادی اور اس شادی سے اولا د ایک مبشر اور موعود اولاد تھی اور علم الہی میں وہ ایک ایسے خاندان کے بانی ہونے والے تھے جن کے ذریعہ اس نو روحق کی اشاعت ہوگی جو خود حضرت مسیح موعود لے کر آئے تھے اور اس طرح پر تکمیل اشاعت ہدایت کا ذریعہ ہونگے اسی لئے میں نے ان پیشگوئیوں کو جو اس شادی اور اولاد کے متعلق تھیں درج کر دیا ہے ورنہ ایک نادان کہہ اٹھتا کہ دعاؤں کو ان پیشگوئیوں سے کیا تعلق۔اللہ تعالیٰ کی یہ دائمی عادت ہے کہ وہ اپنی