سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 565 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 565

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۵۶۵ فرمایا کہ ”میں نے لوگوں کی دعوت کے لئے تجھے منتخب کیا۔ان کو کہہ دے کہ میں تم سب کی طرف بھیجا گیا ہوں اور سب سے پہلا مومن ہوں۔“ اور تو نے ہی مجھے کہا کہ ”میں نے تجھے اس لئے بھیجا ہے کہ تا اسلام کو تمام قوموں کے آگے روشن کر کے دکھلاؤں اور کوئی مذہب اُن تمام مذہبوں میں سے جو زمین پر ہیں برکات میں، معارف میں تعلیم کی عمدگی میں ، خدا کی تائیدوں میں خدا کے عجائب غرائب نشانوں میں اسلام سے ہمسری نہ کر سکے۔اور تو نے ہی مجھے فرمایا کہ تو میری درگاہ میں وجیہ ہے۔میں نے اپنے لئے تجھے اختیار کیا۔مگر اے میرے قادر خدا تو جانتا ہے کہ اکثر لوگوں نے مجھے منظور نہیں کیا۔اور مجھے مفتری سمجھا۔اور میرا نام کا فر اور کذاب اور دجال رکھا گیا۔مجھے گالیاں دی گئیں اور طرح طرح کی دل آزار باتوں سے مجھے ستایا گیا اور میری نسبت یہ بھی کہا گیا که حرام خور لوگوں کا مال کھانے والا ، وعدوں کا تختلف کرنے والا ، حقوق کو تلف کرنے والا ، لوگوں کو گالیاں دینے والا ، عہدوں کو توڑنے والا ، اپنے نفس کے لئے مال کو جمع کرنے والا اور شریر اور خونی ہے۔یہ وہ باتیں ہیں جو خود اُن لوگوں نے میری نسبت کہیں جو مسلمان کہلاتے اور اپنے تئیں اچھے اور اہل عقل اور پرہیز گار جانتے ہیں۔اور اُن کا نفس اس بات کی طرف مائل ہے کہ در حقیقت جو کچھ وہ میری نسبت کہتے ہیں سچ کہتے ہیں اور انہوں نے صدہا آسمانی نشان تیری طرف سے دیکھے مگر پھر بھی قبول نہیں کیا۔وہ میری جماعت کو نہایت تحقیر کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ہر ایک اُن میں سے جو بد زبانی کرتا ہے وہ خیال کرتا ہے کہ بڑے ثواب کا کام کر رہا ہے۔سواے میرے مولا قادر خدا! اب مجھے راہ بتلا اور کوئی ایسا نشان ظاہر فرما جس سے تیرے سلیم الفطرت بندے نہایت قوی طور پر یقین کریں کہ میں تیرا مقبول ہوں۔اور جس سے اُن کا ایمان قوی ہو۔اور وہ تجھے پہچانیں اور تجھ سے