سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 513
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۵۱۳ حصہ پنجم (۲) عہد شباب کی دعائیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر عرف عام کے موافق عہد شباب آیا ہی نہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کی پاکیزہ فطرت کو آغاز جوانی سے محفوظ کر دیا تھا۔میرا مقصد یہاں آپ کے اس زمانہ بلوغت کے واقعات کو بیان کرنا مقصود نہیں بلکہ آپ کی دعاؤں کے آئینہ میں آپ کی سیرت کو دکھانا ہے۔میں اس زمانہ کا تعین آپ کے پہلے چالیس سال تک کا کرتا ہوں۔ان ابتدائی ایام میں یعنی زمانہ بعثت سے پہلے آپ فارسی زبان میں عموماً نظم کہتے تھے۔آپ کی فطرت میں خدا داد ملکہ شعر تھا۔خود حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب مرحوم و مغفور بھی شعر کہتے تھے اور تحسین تخلص کرتے تھے۔حضرت مسیح موعود اس عہد میں فرخ تخلص فرماتے تھے چنانچہ آپ کا ایک دیوان فرخ بھی تیار ہو گیا تھا۔یہ دیوان خاکسار عرفانی کے مخطوطات قدسیہ میں محفوظ تھا۔ایک مرتبہ میں سخت بیمار ہو گیا حضرت امیر المومنین میری عیادت کو تشریف لائے اور میں نے وہ گراں بہا تحفہ آپ کی نذر کر دیا کہ وہ آپ ہی کے لیے سزاوار تھا۔بعد میں آپ نے وہ نعمت عظمی فخر الدین ملتانی (جس کا انجام افسوس ہے اچھا نہ ہوا اللہ تعالیٰ سب کو محفوظ رکھے ) کو طباعت کے لئے دے دیا اور دُر مکنون کے نام سے وہ شائع ہوا۔اس دیوان میں حضرت کی بعض دعاؤں کا نمونہ ہے اور یہ آپ کے عہد شباب کی دعائیں ہیں اور ان کو پڑھ کر معلوم ہوتا ہے کہ آپ کس رنگ میں رنگین تھے۔