سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 402 of 665

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 402

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۰۲ ارشاد اور آپ کا طرز عمل اس خصوص میں آپ کو لا نظیر قرار دیتا ہے۔ہمدردی کی یہ خصوصیت نہایت ہی اعلیٰ درجہ اور صفائی کا مل کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وجود باجود میں پائی جاتی تھی۔کیونکہ خدا تعالیٰ نے آپ کو رحمتہ للعالمین بنا کر بھیجا تھا۔اور پھر وہی جو ہر آپ کے بروز اور ظل حضرت مسیح موعود علیہ السلام میں نظر آتا ہے۔یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ہمدردی جو عام نوع انسان سے ہی نہیں بلکہ خلق اللہ سے تھی۔اس کے متعلق میں ایک اور پہلو سے روشنی ڈالنا چاہتا ہوں۔اور ہر قلب سلیم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس پر غور کرے کہ خلق اللہ کا یہ غمخوار کس بلند مقام پر کھڑا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی گوشہ نشینی کی محبت حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نقش قدم پر تھی۔آج سے قریباً ساٹھ سال پہلے کی حضرت کی مجھے ایک تحریریلی ہے۔جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت کا خلاصہ اور مغز ہے۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے کسی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کے متعلق سوال کیا ہے۔تو اس عالمہ اور فقیہ خاتون نے کیا لطیف جواب فرمایا۔کہ حضرت کی سیرت قرآن کریم ہے۔حقیقت میں یہ بڑا پر معرفت اور بلیغ جواب ہے۔کیونکہ قرآن مجید کی تعلیم جس اعلیٰ اور اصفی مقام پر واقع ہوئی ہے۔اس کی وحی نازل نہیں ہوسکتی۔جب تک کہ اسی شان اور مرتبہ کا قلب نہ ہو۔یہ ایک نکتہ معرفت ہے۔جس پر بہت کچھ غور کرنے کی ضرورت ہے۔یہ تحریر جس کا میں نے ذکر کیا ہے میں نے اس کو پڑھا تو اس لذت اور خوشی کا اظہار نہیں کر سکتا جو میرے دورانِ خون کے ساتھ تمام بدن میں پھیل گئی۔اور میں یقین کرتا ہوں کہ آپ جب پڑھیں گے تو ایک تو اجد کی کیفیت آپ کے اندر ضرور پیدا ہو جاوے گی کہنے کو یہ ایک فقرہ ہے مگر اس کی تفسیر اور شرح سینکڑوں نہیں ہزاروں صفحات لکھوانا چاہتی ہے۔حضرت مسیح موعود نے لکھا ہے کہ الْمَسَاجِدُ مَكَانِى وَ الصَّالِحُونَ إِخْوَانِى وَ ذِكْرُ اللَّهِ مَالِي وَ خَلْقُ اللَّهِ عَيَالِي میرا مکان مسجدیں ہیں ، اور صالحین میرے بھائی ہیں، اللہ تعالیٰ کا ذکر میر امال و دولت ہے اس کی مخلوق میرا کنبہ ہے۔