سیرت مسیح موعود علیہ السلام

by Other Authors

Page 47 of 64

سیرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 47

47 صلاح مد نظر رہتی ہے مگر مومنوں کے ساتھ تو خاص محبت اور تعلق ہے میں گذشتہ اکتوبر میں بیمار ہو گیا اور اس وقت چند روز کے لئے سیالکوٹ میں گیا ہوا تھا۔میری حالت بہت نازک ہو گئی میرے عزیز مکرم دوست میر حامد شاہ صاحب ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ضلع سیالکوٹ نے میری بیماری کے متعلق حضرت کو خط لکھا آپ نے اس کے جواب میں جو خط لکھا میں اسے درج کرنا ضروری سمجھتا ہوں اس لئے کہ میرے نزدیک وہ خط حضرت کے مظہر اللہ ہونے کی بڑی دلیل ہے وانما الاعمال بالنیات اور وہ یہ ہے۔"مکرمی اخویم مولوی عبد الکریم صاحب السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاته اس وقت قریباً دو بجے کے وقت وہ خط پہنچا جو اخویم سید حامد شاہ صاحب نے آپ کے حالات علالت کے بارے میں لکھا ہے۔خط کے پڑھتے ہی کوفت غم سے وہ حالت ہوئی جو خدا تعالٰی جانتا ہے اللہ تعالٰی اپنا خاص رحم فرمائے میں خاص توجہ سے دعا کروں گا۔اصل بات یہ ہے کہ میری تمام جماعت میں آپ دو ہی آدمی ہیں جنہوں نے میرے لئے اپنی زندگی دین کی راہ میں وقف کر دی ہے ایک آپ ہیں اور ایک مولوی حکیم نور الدین صاحب ابھی تک تیسرا آدمی پیدا نہیں ہوا اس لئے جس قدر ہے اور جس قدر بے آرامی ہے بجز خدا تعالیٰ کے اور کون جانتا ہے اللہ تعالٰی شفا بخشے اور رحم فرمائے اور آپ کی عمر دراز کرے آمین ثم آمین۔جلد کامل صحت سے مجھے اطلاع بخشیں۔خاکسار مرزا غلام احمد از قاریان ۲۴ - اکتوبر ۱۸۹۹ء۔خدا کا شکر ہے کہ آپ کی دعا سے مجھے صحت ہو گئی۔غرض ہمارے برگزیدہ احباب کے زمرہ میں کوئی ایسا نہیں جو صدق دل سے اعتراف نہیں کرتا کہ حضرت کا ہاتھ اس کے ہاتھ کے اوپر ہے اور ہر حال میں اوپر ہے۔آپ کوئی مضمون لکھا ہوا سنائیں یا اشتہار کا مسودہ مجلس میں سنائیں اس لئے کہ آپ کی اکثر عادت ہے کہ مطبع میں دینے سے پہلے خدام کو سنا دیتے ہیں اگر کوئی گرفت کرے اور کوئی بات بتائے تو ا زبس خوش ہوتے ہیں۔میں نے اس خصلت