سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام — Page 37
سیرت حضرت مسیح موعود علیہ اسلام 37 آپ علیہ السلام نے بہت خیال رکھا۔آپ علیہ السلام ان کی بہت دلداری فرماتے۔وہ مجھے بہت چاہتی تھیں۔آپ علیہ السلام کبھی فرماتے " تم نے مولویانی کو لتاڑ ا۔وہ مجھے ٹانگوں پر کھڑا کر کے دبواتی تھیں اس کو " لتاڑنا کہتے ہیں۔میں آپ علیہ السلام کے اتنا کہنے پر بڑی خوشی سے مولویانی کوخوب لتاڑا کرتی۔وہ میرے ہاتھ پکڑے رہتیں کہ گر نہ جائے۔‘ (23) دیکھا بچو ! بزرگوں کی خدمت کرنے سے کتنی دعائیں ملتی ہیں۔آپ کے گھر میں بھی جو بزرگ رہتے ہوں ، آپ ان کے چھوٹے چھوٹے کام بھاگ بھاگ کر کیا کریں ، بہت دعائیں ملیں گی۔فرض نمازوں کی ادائیگی کے علاوہ خدا تعالیٰ کے حضور ہر وقت دعا کرنے کو آپ نے ہتھیار قرار دیا۔آپ علیہ السلام چاہے گھر میں ہوتے یا سفر میں ایک جگہ مخصوص کر لیتے اور وہ بیت الدعا' کہلاتا۔قادیان میں آپ علیہ السلام کے گھر میں جو بیت الدعا ہے و 1903ء میں بنایا گیا۔اپنے روزانہ کے پروگرام میں خاص ایک وقت دعا کے لئے رکھتے۔جانتے ہیں ایسا کیوں فرماتے؟ تاکہ توجہ قائم ہو۔آپ علیہ السلام کا طریق یہ تھا کہ ہر ایک اہم کام شروع کرنے سے پہلے دعا کرتے اور استخارہ کرتے۔ہم کو بھی نماز میں اپنی زبان میں دعا مانگنی چاہیے۔کیونکہ یہ