سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 772
۷۷۲ سے اعتراض کیا تو آپ سخت ناراض ہوئے اور فرمایا تم اسامہ سے پہلے زید کی امارت پر بھی اعتراض کر چکے ہو مگر اسلام میں صرف ذاتی اہلیت دیکھی جاتی ہے۔اور خدا کی قسم جس طرح زید امارت کا اہل تھا اسی طرح اس کا بیٹا اسامہ بھی امارت کا اہل ہے اور مجھے یہ دونوں نہایت درجہ محبوب ہیں۔اس ارشاد نبوی پر جو اسلام کی حقیقی مساوات کا حامل تھا صحابہ کی گردنیں جھک گئیں اور انہوں نے سمجھ لیا کہ اسلام میں کسی س کا غلام یا غلام زادہ ہونا یا بظاہرکسی ادنیٰ طبقہ سے تعلق رکھنا اس کی ترقی کے رستہ میں حارج نہیں ہوسکتا اور اصل معیار بہر صورت تقویٰ اللہ اور ذاتی قابلیت پر مبنی ہے۔بخاری ابواب مناقب و طبقات ابن سعد حالات زید واسامه