سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 671 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 671

۶۷۱ کے کیمپ میں چلے جاؤ اور کسی سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہ کرو اور نہ اپنے آپ کو ظاہر ہونے دو حذیفہ کہتے ہیں کہ جب میں روانہ ہوا تو میں نے دیکھا کہ میرے بدن میں سردی کا نام ونشان تک نہیں تھا بلکہ میں نے یوں محسوس کیا کہ گویا ایک گرم حمام میں سے گزر رہا ہوں۔اور میری گھبراہٹ بالکل جاتی رہی۔اس وقت رات کی تاریکی پورے طور پر اپنی حکومت جمائے ہوئے تھی۔میں بالکل نڈر ہو کر مگر چپکے چپکے کفار کے کیمپ کے اندر پہنچ گیا۔اس وقت میں نے دیکھا کہ ابوسفیان ایک جگہ کھڑا ہوا آگ سینک رہا تھا۔میں نے اسے دیکھ کر جھٹ اپنی تیر کمان سیدھی کر لی اور قریب تھا کہ میں اپنا تیر چلا دیتا مگر پھر مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد یاد آ گیا اور تیر چلانے سے رک گیا اور اگر اس وقت میں تیر چلا دیتا تو ابوسفیان اس قدر قریب تھا کہ وہ یقینا بچ نہ سکتا۔اس وقت ابوسفیان اپنے آدمیوں کو واپسی کا حکم دے رہا تھا اور پھر وہ میرے سامنے ہی اونٹ پر سوار ہو گیا مگر گھبراہٹ کی وجہ سے اسے اپنے اونٹ کے پاؤں تک کھولنے یاد نہیں رہے۔اس کے بعد میں واپس چلا آیا۔جب میں اپنے کیمپ میں پہنچا۔اس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے میں نے آپ کے فارغ ہونے تک انتظار کیا اور پھر آپ کو سارے واقعہ کی اطلاع دی جس پر آپ نے خدا کا شکر ادا کیا اور فرمایا کہ یہ ہماری کسی کوشش یا طاقت کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ محض خدا کے فضل کی وجہ سے ہے جس نے اپنے دم سے احزاب کو پسپا کر دیا۔اس کے بعد کفار کے فرار ہونے کی خبر فورا سارے مسلمان کیمپ میں مشہور ہوگئی۔غالباً اسی موقع پر آپ نے یہ بھی فرمایا کہ الآنَ نَغْرُوهُمْ وَلَا يَغْزُونَنَا " یعنی " آئندہ ہم قریش کے خلاف نکلیں گے مگر انہیں ہمارے خلاف نکلنے کی ہمت نہیں ہوگی۔“ الغرض کم و بیش ہیں دن کے محاصرہ کے بعد کفار کا لشکر مدینہ سے بے نیل مرام واپس چلا گیا اور بنو قریظہ جو ان کی مدد کے لئے نکلے تھے وہ بھی اپنے قلعہ میں واپس آگئے۔اس لڑائی میں مسلمانوں کا جانی نقصان زیادہ نہیں ہوا یعنی صرف پانچ چھ آدمی شہید ہوئے مگر قبیلہ اوس کے رئیس اعظم سعد بن معاذ کو ایسا کاری زخم آیا کہ وہ بالآخر اس سے جانبر نہ ہو سکے اور یہ نقصان مسلمانوں کے لئے ایک نا قابل تلافی ل ابن ہشام : مسلم حالات غزوہ خندق بخاری کتاب المغازی حالات غزوہ خندق : مسلم حالات غزوہ خندق ے : زرقانی : ابن ہشام وطبری و زرقانی ی خمیس جلد اصفحه ۵۵۳