سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 561
۵۶۱ آپ کے زخموں کو دھونا شروع کر دیا ، مگر خون کسی طرح بند ہونے میں ہی نہیں آتا تھا۔آخر حضرت فاطمہ نے چٹائی کا ایک ٹکڑا جلا کر اس کی خاک آپ کے زخم پر باندھی تب جا کر کہیں خون تھا۔دوسری خواتین نے بھی اس موقع پر زخمی صحابیوں کی خدمت کر کے ثواب حاصل کیا۔ادھر مسلمان اپنی مرہم پٹی میں مصروف تھے تو اُدھر دوسری طرف یعنی نیچے میدان جنگ میں مکہ کے قریش مسلمان شہیدوں کی نعشوں کی نہایت بے دردانہ طور پر بے حرمتی کر رہے تھے۔مثلہ کی وحشیانہ رسم پوری وحشت کے ساتھ ادا کی گئی اور مسلمان شہیدوں کی نعشوں کے ساتھ مکہ کے خونخوار درندوں نے جو کچھ بھی ان کے دل میں آیا وہ کیا۔قریش کی عورتوں نے مسلمانوں کے ناک کان کاٹ کر ان کے ہار پر وئے اور پہنے۔ابوسفیان کی بیوی ہند حضرت حمزہ کا جگر نکال کر چبا گئی۔یا غرض بقول سرولیم میور مسلمانوں کی نعشوں کے ساتھ قریش نے نہایت وحشیانہ سلوک کیا۔اور مکہ کے رؤساء دیر تک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نعش میدان میں تلاش کرتے رہے اور اس نظارے کے شوق میں ان کی آنکھیں ترس گئیں مگر جو چیز کہ نہ پانی تھی نہ پائی۔اس تلاش سے مایوس ہو کر ابوسفیان اپنے چند ساتھیوں کو ساتھ لے کر اس درہ کی طرف بڑھا جہاں مسلمان جمع تھے اور اس کے قریب کھڑے ہوکر پکار کر بولا۔مسلمانو! کیا تم میں محمد ہے ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کوئی جواب نہ دے۔چنانچہ سب صحابہ خاموش رہے۔پھر اس نے ابو بکر وعمر کا پوچھا، مگر اس پر بھی آپ کے ارشاد کے ماتحت کسی نے جواب نہ دیا۔جس پر اس نے بلند آواز سے فخر کے لہجہ میں کہا کہ یہ سب لوگ مارے گئے ہیں کیونکہ اگر وہ زندہ ہوتے تو جواب دیتے۔اس وقت حضرت عمر سے نہ رہا گیا اور وہ بے اختیار ہو کر بولے۔اے عدو اللہ تو جھوٹ کہتا ہے ہم سب زندہ ہیں اور خدا ہمارے ہاتھوں سے تمہیں ذلیل کرے گا۔ابوسفیان نے حضرت عمر کی آواز پہچان کر کہا۔”عمر ! سچ سچ بتاؤ کیا محمد زندہ ہے؟ حضرت عمرؓ نے کہا۔”ہاں ہاں ! خدا کے فضل سے وہ زندہ ہیں اور تمہاری یہ باتیں سن رہے ہیں۔ابوسفیان نے کسی قدر دھیمی آواز میں کہا۔تو پھر ابن قسمئة نے جھوٹ کہا ہے کیونکہ میں تمہیں اس سے زیادہ سچا سمجھتا ہوں۔اس کے بعد ابوسفیان نے نہایت بلند آواز سے پکار کر کہا۔اُعْلُ هُبل یعنی اے ھبل " تیری بلندی ہو۔صحابہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد بخاری کتاب المغازی حالات احد : ابن ہشام وطبری بخاری کتاب المغازی حالات احد نیز کتاب الجہاد 1 : قریش کا ایک بڑا بت تھا : لائف آف محمد ۵ : ابن ہشام