سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 538
۵۳۸ نہیں ہوتا کہ یہود کی طرف سے کبھی کوئی اس قسم کی شکایت کی گئی ہو۔پس روایت اور درایت دونوں طرح سے یہ قصہ غلط ثابت ہوتا ہے اور اگر اس میں کچھ حقیقت کبھی جاسکتی ہے تو صرف اس قدر کہ جب کعب بن اشرف کے قتل کے بعد مدینہ میں ایک شور پیدا ہوا اور یہودی لوگ جوش میں آگئے تو اس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہودیوں کی طرف سے خطرہ محسوس کر کے صحابہ سے یہ فرمایا ہوگا کہ جس یہودی کی طرف سے تمہیں خطرہ ہو اور تم پر حملہ کرے تم اسے دفاع میں قتل کر سکتے ہو ،مگر معلوم ہوتا ہے کہ یہ حالت صرف چند گھنٹے رہی تھی۔کیونکہ دوسرے دن ہی یہود کے ساتھ از سرنو معاہدہ ہوکر امن وامان کی صورت پیدا ہوگئی تھی۔واللہ اعلم کعب بن اشرف کے قتل کی تاریخ کے متعلق کسی قدر اختلاف ہے۔ابن سعد نے اسے ربیع الاول ۳ ہجری میں بیان کیا ہے لیکن ابن ہشام نے اسے سریہ زید بن حارثہ کے بعد رکھا ہے جو مسلم طور پر جمادی الآخرۃ میں واقع ہوا تھا۔میں نے اس جگہ ابن ہشام کی ترتیب ملحوظ رکھی ہے۔حفصہ بنت عمر کی شادی شعبان ۳ ہجری حضرت عمر بن خطاب کی ایک صاحبزادی تھیں جن کا نام حفصہ تھا۔وہ خنیس بن حذافہ کے عقد میں تھیں جو ایک مخلص صحابی تھے اور جنگ بدر میں شریک ہوئے تھے۔بدر کے بعد مدینہ واپس آنے پر تنیس بیمار ہو گئے اور اس بیماری سے جانبر نہ ہو سکے۔ان کی وفات کے کچھ عرصہ بعد حضرت عمرؓ کو حفصہ کے نکاح ثانی کا فکر دامن گیر ہوا۔اس وقت حفصہ کی عمر میں سال سے اوپر تھی۔" حضرت عمر نے اپنی فطرتی سادگی میں خود عثمان بن عفان سے مل کر ان سے ذکر کیا کہ میری لڑکی حفصہ اب بیوہ ہے، آپ اگر پسند کریں تو اس کے ساتھ شادی کر لیں ، مگر حضرت عثمان نے ٹال دیا۔اس کے بعد حضرت عمر نے حضرت ابوبکر سے ذکر کیا، لیکن حضرت ابو بکر نے بھی خاموشی اختیار کی اور کوئی جواب نہیں دیا۔۔اس پر حضرت عمرؓ کو بہت ملال ہوا اور انہوں نے اسی ملال کی حالت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر آپ سے ساری سرگزشت عرض کر دی۔آپ نے فرمایا۔عمر! کچھ فکر نہ کرو۔خدا کو منظور ہوا تو حفصہ کو عثمان وابوبکر کی نسبت بہتر خاوند مل جائے گا اور عثمان کو حفصہ کی نسبت بہتر بیوی ملے گی۔یہ آپ نے اس لئے فرمایا کہ آپ حفصہ کے ساتھ شادی کر لینے اور اپنی لڑکی ام کلثوم کو حضرت عثمان کے ساتھ بیاہ کر دینے ل : اصابه وزرقانی : اصابه وزرقانی حالات حفصہ سے بخاری کتاب النکاح باب عرض الانسان ابنته : اصابه وزرقانی حالات حفصہ