سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 515 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 515

۵۱۵ اور فاطمہ کا نکاح پڑھ دیا۔یہ ۲ ہجری کی ابتدا یا وسط کا واقعہ ہے۔اس کے بعد جنگ بدر ہو چکی تو غالباً ماہ ذوالحجہ ہجری میں رخصتانہ کی تجویز ہوئی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی کو بلا کر دریافت فرمایا کہ تمہارے پاس مہر کی ادائیگی کے لئے کچھ ہے یا نہیں؟ حضرت علی نے عرض کیا: یا رسول اللہ ! میرے پاس تو کچھ نہیں۔آپ نے فرمایا وہ زرہ کیا ہوئی ہے جو میں نے اس دن (یعنی بدر کے مغائم میں سے ) تمہیں دی تھی ؟ حضرت علی نے عرض کیا وہ تو ہے۔آپ نے فرمایا۔بس وہی لے آؤ۔چنانچہ یہ زره چارسواسی درہم میں فروخت کر دی گئی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی رقم میں سے شادی کے اخراجات مہیا کئے۔جو جہیز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فاطمہ کو دیا وہ ایک بیل دار چادر، ایک چمڑے کا گدیلا جس کے اندر کجھور کے خشک پتے بھرے ہوئے تھے اور ایک مشکیزہ تھا۔اور ایک روایت میں ہے کہ آپ نے حضرت فاطمہ کے جہیز میں ایک چکی بھی دی تھی۔جب یہ سامان ہو چکا تو مکان کی فکر ہوئی۔حضرت علی اب تک غالباً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسجد کے کسی حجرہ وغیرہ میں رہتے تھے مگر شادی کے بعد یہ ضروری تھا کہ کوئی الگ مکان ہو جس میں خاوند بیوی رہ سکیں۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی سے ارشاد فرمایا کہ اب تم کوئی مکان تلاش کرو جس میں تم دونوں رہ سکو۔حضرت علی نے عارضی طور پر ایک مکان کا انتظام کیا اور اس میں حضرت فاطمہ کا رخصتا نہ ہو گیا۔اسی دن رخصتانہ کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ان کے مکان پر تشریف لے گئے اور تھوڑا سا پانی منگا کر اس پر دعا کی اور پھر وہ پانی حضرت فاطمہ اور حضرت علی ہر دو پر یہ الفاظ فرماتے ہوئے چھڑ کا۔اَللَّهُمَّ بَارِکُ فِيهِمَا وَبَارِكْ عَلَيْهِمَا وَبَارِكَ لَهُمَا نَسْلَهُمَا یعنی ”اے میرے اللہ ! تو ان دونوں کے باہمی تعلقات میں برکت دے اور ان کے ان تعلقات میں برکت دے جو دوسرے لوگوں کے ساتھ قائم ہوں اور ان کی نسل میں برکت دے۔اور پھر آپ اس نئے جوڑے کو اکیلا چھوڑ کر واپس تشریف لے آئے۔اس کے بعد جو ایک دن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت فاطمہ کے گھر تشریف لے گئے تو حضرت فاطمہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ حارثہ بن نعمان انصاری کے پاس چند ایک مکانات زرقانی جلد ۶ صفحه ۴ ، ۶،۵ : اصابه ۳ : طبری صفحه ۱۳۶۷ ابوداؤ د کتاب النکاح باب الرجل يدخل ه: اصابه نسائی بحوالہ تلخیص الصحاح كتاب النکاح ا اصابه زرقانی : اصابه ۹: ابن سعد جلد ۸ صفحه ۱۴