سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 510 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 510

۵۱۰ ہدیہ ناظرین کریں گے۔خلاصہ کلام یہ کہ اول تو عصماء اور ابو عفک یہودی کے قتل کے واقعات روایا اور درایتاً درست ثابت ہی نہیں ہوتے اور اگر بالفرض انہیں درست سمجھا بھی جاوے تو وہ اس زمانہ کے حالات کے ماتحت قابل اعتراض نہیں سمجھے جاسکتے اور پھر یہ کہ جو بھی صورت ہو یہ واقعات قتل بہر حال بعض مسلمانوں کے انفرادی افعال تھے جو سخت اشتعال کی حالت میں اُن سے سرزد ہوئے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے متعلق حکم نہیں دیا تھا۔