سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 465
۴۶۵ ناظرین بھولے نہیں ہوں گے کہ کفار نے مسلمانوں کو اسلام کی وجہ سے نہایت درد ناک عذاب دیئے۔لے ان کے دین و مذہب کو بزور مٹانے کے لئے مسلمانوں کے خلاف تلوار نکالی۔اور ان کے محبوب آقا کے مقدس خون سے اپنے ناپاک ہاتھوں کو رنگنا چاہاتے اور کمزور مگر بے گناہ اور آزاد مسلمانوں کو غلاموں کی طرح اپنے پاس قید رکھا۔اور بے گناہ مسلمانوں کو ذلیل ترین دھو کے کے ساتھ قید کر کے اپنا غلام بنایا اور پھر ان میں سے بعض کو نہایت ظالمانہ طریق پر تہ تیغ کیا۔اور ان کی عورتوں کو اپنی لونڈیاں بنانے کے لئے سازشیں کیں اور لڑائیاں لڑیں۔اور ان کے معزز شہیدوں کا مثلہ کیا اور ان کے ناک کان کاٹ کر اپنے گلوں میں ہار پہنے ہے اور ان کی معزز مستورات پر وحشیانہ حملے کر کے ان کے حمل گرائے۔اور ان کی عصمت شعار بیبیوں کی شرمگاہوں میں نیزے مار مار کر انہیں ہلاک کیا۔ان حالات میں اگر ان ظالموں کو ان کی آزادی سے محروم کر کے مستقل طور پر غلام بنالیا جاتا تو یہ ہرگز نا انصافی نہیں تھی۔مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سراسر احسان تھا کہ آپ نے ایسے لوگوں میں سے بھی اکثر کو معاف فرما دیا اور ان میں سے جو لوگ جنگ میں پکڑے جا کر قیدی بنے ان کی آزادی میں بھی سوائے وقتی حد بندی کے کوئی روک نہیں ڈالی اور اس وقتی حد بندی کے زمانہ میں بھی آپ نے قیدیوں کے آرام و آسائش کے متعلق ایسے تاکیدی احکام صادر فرمائے کہ ان سے متاثر ہو کر صحابہ نے اپنی قمیصیں اتارا تار کر قیدیوں کو ہاں اپنے خون کے پیاسے قیدیوں کو دے دیں۔نا خود خشک کھجوروں پر گزارہ کیا۔اور انہیں پکا ہوا کھانا دیا۔آپ پیدل چلے اور انہیں سوار کیا یے کیا دنیا کی کسی قوم میں کسی زمانہ میں اس کی مثال ملتی ہے؟ جنگی قیدیوں کے متعلق اسلامی تعلیم کا خلاصہ تین قرآنی آیتوں میں آجاتا ہے جن میں سے دو تو خاص جنگی قیدیوں کے متعلق ہیں اور ایک اصولی ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ما كَانَ لِنَبِي أَنْ يَكُونَ لَهُ أَسْرَى حَتَّى يُشْخِنَ فِي الْأَرْضِ تُرِيدُونَ : زرقانی جلد اصفحه ۲۶۶ تا ۲۷۰ : سورۃ انفال : اے : : سورۃ انفال : ۳۱ : سورة بقره : ۲۲۲ بخاری و کتب تاریخ حالات واقعہ رجمیع و بئر معونه ابوداؤ د باب في خبر النضیر وزرقانی حالات غزوہ ذی قرد ك : کتب احادیث و تاریخ حالات غزوہ احد ابن ہشام حالات قیدیان بد رو ذکر ا بولعاص بن الربیع اسدالغابہ حالات سمیه وزرقانی جلد اصفحه ۲۶۶ ال ابن ہشام حالات قیدیان بدر بخاری کتاب الجہاد باب الكسوة الأسارى میور حالات قیدیان غزوہ بدر