سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم

by Hazrat Mirza Bashir Ahmad

Page 289 of 1001

سیرۃ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم — Page 289

۲۸۹ میرے لئے اس جگہ ان بزرگان و احباب کرام کا شکر یہ ادا کرنا بھی ضروری ہے جنہوں نے اس کتاب کی تیاری میں کسی نہ کسی رنگ میں امداد فرمائی ہے۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی امام جماعت احمد یہ ایدہ اللہ بنصرہ العزیز نے کمال مہربانی سے اپنا نہایت قیمتی وقت خرچ کر کے حصہ دوم کے مسودے کا بیشتر حصہ ملاحظہ فرمایا اور وقتاً فوقتاً اپنے بیش قیمت ارشادات سے مستفیض ہونے کا موقع عطا کیا۔حضرت مولوی شیر علی صاحب بی۔اے ناظر تالیف و تصنیف جماعت احمدیہ قادیان نے قریباً ساری کا پیاں ملاحظہ کیں اور مجھے ان کی تصحیح میں امداد دینے کے علاوہ بعض جگہ مفید مشورے بھی دئے۔مولوی عبدالرحیم صاحب درد ایم۔اے سابق مبلغ اسلام لنڈن نے مسودے کے بعض خاص خاص حصے دیکھے اور مجھے اپنی قیمتی رائے سے مستفید کیا۔مولوی ارجمند خان صاحب مولوی فاضل پروفیسر جامعہ احمدیہ قادیان نے کاپیوں کی درستی میں بہت قابل قدرا مداددی۔فجزاهم الله خيراً۔اسی طرح مینجر بکڈ پوتالیف واشاعت قادیان اور مینجر اله بخش سٹیم پر لیس قادیان اور کاتب کتاب ہذا بھی اپنی ہمدردانہ توجہ کی وجہ سے قابل شکر ہیں۔خاکسار مرزا بشیر احمد کارکن نظارت تالیف و تصنیف جماعت احمدیہ قادیان ۳۰ / مارچ ۱۹۳۱ء